راولپنڈی (این این آئی) راولپنڈی میں ملکی تاریخ میں پہلی بار خواتین ملزمان کو بھی ہتھکڑیاں پہنا دی گئیں جس پر خواتین ملزمان کے رشتہ داروں اور ڈسٹرکٹ بار ممبران نے شدید احتجاج کیا۔ تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل سے کچہری اور واپس جیل تک خواتین ملزمان کے دونوں ہاتھ تقریباً 6 سے 7 گھنٹے تک ہتھکڑیوں میں جکڑے رہے۔ خواتین ملزمان کے مطابق دونوں ہاتھ ہتھکڑیوں میں جکڑے ہونے کے باعث پولیس وین میں سوار ہونے، اترنے، واش روم جانے اور دوپٹہ درست کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پولیس اہلکار مدد کے بہانے خواتین کو وین میں سوار کرواتے وقت پیچھے سے پکڑتے اور نیچے اُتارتے ہوئے ان کے ہاتھ تھامتے تھے۔ وکلاء نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ آئین اور قانون کے تحت خواتین کو ہتھکڑیاں لگانا غیرآئینی، غیرقانونی، غیراخلاقی، غیر اسلامی اور غیرانسانی عمل ہے جبکہ خواتین کو سزائے موت بھی نہیں دی جاسکتی۔ ایک سینئر وکیل کے مطابق سی پی او راولپنڈی کی جانب سے یہ حکم جاری کیا گیا تھا جو غلط تھا۔
بریکنگ نیوز
- دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ’ اہم ہدف حاصل، پوزولان میٹریل نکالنے کا آغاز
- ایل ڈی اے پلاننگ زون 7 ڈائریکٹرعائشہ مطاہر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر شفق غیر قانونی تعمیرات روکنے میں ناکام
- ایشین گیمز اسکواش: پاکستان اور بھارت کے کھلاڑیوں نے کوارٹر فائنل کے بعد مصافحہ کیا
- پولیس تحفظ دینے میں ناکام شہری لٹتے رہے گاڑیاں موٹر سائیکلیں چوری
- ایران جوہری معائنہ کاروں کو ملک میں واپسی کی اجازت دے گا: صدر پزشکیان
- سعودی عرب نے ریاض کی جانب آنے والے حوثی ڈرونز اور میزائل حملے ناکام بنا دیے
- ورلڈ بینک وفد کی مشیر وزیراعلیٰ پنجاب علی ڈار سے ملاقات
- سہیل آفریدی اپنے عہدے کی تضحیک کروا رہے ہیں:مریم اورنگزیب
- میجر جنرل شمریز خان نئے ڈی جی آئی ایس آئی مقرر
- غیرقانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن روزانہ کی بنیاد پر جاری’شکایت پر کارروائی کی جاتی:ترجمان ایل ڈی اے
- بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خانم اور ڈرائیور کی نظربندی کیخلاف شاہریز کی درخواست پر فریقین سے رپورٹ طلب
- آئی سی ایس میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے کے باوجود پوزیشن کا اعلان نہ کرنے کیخلاف درخواست پر چیئرمین لاہور بورڈ سے جواب طلب
- آئی ایل ایف کے صدر آصف چٹھہ کی نظربندی کیخلاف درخواست پر فریقین سے جواب طلب
- پاک امریکا دیرینہ تعلقات مزید مستحکم کرنیکی ضرورت ہے: گورنر سندھ
- پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا مقصد صحت سہولیات یا ملاقاتوں کی بحالی ہے تو مطالبات پورے کیے جائیں، میاں جاویدلطیف
- راولپنڈی، ممکنہ لانگ مارچ کے پیش نظر فیض آباد میں ہوٹل اور دکانیں بند کروا دی گئیں
- میپکو کا معاملہ لاہور ہائیکورٹ نے ایف بی آر کو جبری کارروائی سے روک دیا
- مریم نواز کے اپنے صوبے کے لیے بہترین منصوبے
- سرکاری ہسپتالوں میں آگ کے واقعات میں تسلسل’ فائر سیفٹی پر سوالات اٹھ گئے
- آفلوڈنگ میں غیر معمولی اضافہ 73 ہزار 358 مسافروں کے بیرون ملک جانے کے خواب چکنا چور
