لاہور (افضل سیال سے) ایل ڈی اے پلاننگ زون7 کی خاتون ڈائریکٹر عائشہ مطاہر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر شفق غیر قانونی تعمیرات روکنے میں ناکام ہو گئیں، صرف دو کمرشل تعمیرات سے سرکاری خزانے کے چار کروڑ ڈوب گئے۔ مین کینال روڈ نزد کینال فورٹ سوسائٹی دو کنال پر مشتمل غیر قانونی بغیر نقشہ منظوری زیر تعمیر کمرشل ریسٹورنٹ کی بلڈنگ کے خلاف آپریشن نہ کیا جاسکا ، اس طرح سے مین کینال روڈ فتح گڑھ نزد یاسر بروسٹ زیر تعمیر غیرقانونی کمرشل پلازہ کی سرپرستی بھی جاری ہے۔ خواتین افسران نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کے لیے نیا فارمولا متعارف کروا رکھا ہے، رشوت دو گے تو بلڈنگ محفوظ رہے گی ورنہ گرا دیں گے۔ تفصیل کے مطابق ایل ڈی اے زون7 کی خواتین افسران میں رشوت خوری کا مقابلہ جاری ہے اور سبقت لینے کے لیے پسند اور نہ پسند کی بنیاد پر آپریشن کیے جارہے ہیں۔ خاتون ڈائریکٹر عائشہ مطاہر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر شفق کی سرپرستی میں صرف دو کمرشل تعمیرات سے سرکاری خزانے کو چار کروڑ کے نقصان کا سامنا ہے۔ سنیئر افسران بھی غیر قانونی تعمیرات کی معلومات ہونے کے باوجود خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں۔
