راولپنڈی(سٹی رپورٹر)ایس ایس پی انوسٹیگیشن سیف اللہ اور ایس پی ہیڈ کوارٹرز محمد سلیم خٹک کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری، شہریوں کی شکایات سن کر ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے، مارک کردہ درخواستوں پر دیئے گئے ٹائم فریم کے اندر قانونی کاروائی کو یقینی بنایا جائے، متعلقہ افسران کو ہدایت، شہریوں کے مسائل کے فوری حل میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انوسٹیگیشن سیف اللہ اور ایس پی ہیڈ کوارٹرز محمد سلیم خٹک کا پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری کا انعقاد، شہریوں کی شکایات سن کر ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے،سینئر افسران نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مارک کردہ درخواستوں پر دیئے گئے ٹائم فریم کے اندر قانونی کاروائی کو یقینی بنایا جائے،شہریوں کے مسائل کے فوری حل میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، تھانوں میں شہریوں کے لئے بہترین سروس ڈیلیوری کو ہمہ وقت یقینی بنایا جائے گا، وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور ان کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
