راولپنڈی(سٹی رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی ڈکیتی، موٹرسائیکل چوری اور دیگر وارداتوں میں ملوث گینگز کے خلاف کارروائیاں، 4 گینگز کے 9
ملزمان گرفتار،11 مسروقہ موٹرسائیکل،آئی فون، رقم، مسروقہ گائے اور اسلحہ برآمد۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے ڈکیتی، موٹرسائیکل چوری اور دیگر وارداتوں میں ملوث گینگز کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 4 گینگز کے 9 ملزمان کو گرفتارکرلیا،زیرحراست افراد سے11 مسروقہ موٹرسائیکل،آئی فون، رقم، مسروقہ گائے اور اسلحہ برآمدہوا، چکلالہ پولیس نے 2 رکنی گینگ سے 6 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کیے، روات پولیس نے 4 رکنی گینگ سے 4 مسروقہ موٹرسائیکل،رقم اور اسلحہ برآمد کیا، کینٹ پولیس نے گینگ کے سرغنہ سے آئی فون،مسروقہ موٹر سائیکل اور رقم برآمد کی، واہ کینٹ پولیس نے دو رکنی گینگ سے مسروقہ گائے برآمد کی، زیرحراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔
