Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بابر اعظم کا زوال جاری، ڈومیسٹک کرکٹ کی دونوں اننگز میں 10 اور 4 رنز پر آؤٹ
    • پاکستان بمقابلہ ہانگ کانگ ایشین گیمز کرکٹ کوارٹر فائنل طے
    • اسلام آباد میں انٹرنیٹ سروس مکمل بحال، صورتحال معمول پر آگئی
    • نیپال کے ہملنگ ہمال بیس کیمپ پر برفانی تودہ گر گیا
    • سونے کی قیمت میں پھر کمی 10 گرام 3 لاکھ 80 ہزار روپے پر آگیا
    • وارث خان پولیس کی کارروائی، قتل، اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب مرکزی ملزم گرفتار
    • چیئرمین سی ڈی اے کا سیکٹر کا دورہ، ترقیاتی پیش رفت کا جائزہ لیاE-12
    • پی ایس ڈبلیو کا لمز میں خدیجہ پروگرام کے تحت خواتین کیلئے رہنمائی سیشن
    • خیبر پختونخوا اسمبلی میں ارکان کی گرفتاری کا طریقہ کار واضح سپیکر کی اجازت لازمی
    • ٹیکسلا منشیات فروشی عام ، جرائم کی شرح میں اضافہ،شہری پریشان
    • جسٹس راجہ سعید اکرم 30 ستمبر کو بار ایسوسی ایشن کی دعوت پر تقریب میں مہمان خصوصی شرکت کریں گے
    • اسلام آبدا میں پی ٹی آئی دھرنے میں لڑنے کیلئے نوجوان بھرتی کرنے والا شخص گرفتار ، تین ساتھی فرار
    • نادرا دفتر اور پاسپورٹ آفس کے باہر مبینہ ایجنٹ مافیاعوام کو لوٹنیمیں مصروف
    • KPاسمبلی میں ارکان کی گرفتاری کا طریقہ واضح سپیکر کی اجازت قرار
    • ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف کارروائیاں، 4 افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لی
    • مورگاہ پولیس کی پتنگ سپلائر کے خلاف کارروائی، پتنگ سپلائر گرفتار، 130 پتنگیں اور 10 ڈوریں برآمد
    • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں، 3 افراد کو حراست میں لے کر اڑھائی کلو سے زائد چرس اور شراب برآمد کر لی
    • ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دیکر افراتفری پھیلانے والوں کو ٹریس کر کے محض گرفتار کرنا کافی نہیں
    • تھانہ پھگواڑی پولیس کی جانب سے چوری کے مقدمہ میں اہم پیش رفت
    • پی ٹی آئی لانگ مارچ میں تعینا ت پولیس اہلکا ر غا زی بھروتھا نہر میں گر کر ڈو ب گیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    27ستمبر پی ٹی آئی متوقع مارچ کے پیش نظر انتظامات سخت

    By Khabrain Newsستمبر 26, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    راولپنڈی(خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف کے 27 ستمبر کو متوقع اسلام آباد مارچ کے پیش نظر پنجاب حکومت نے انتظامات انتہائی سخت کر دیئے یں اس مقصد کے لئے راولپنڈی اسلام کی طرف آنے والے بیشتر بیرونی داخلی راستے کنٹینرز اور بھاری رکاوٹوں کے ذریعے مکمل بند کردئیے گئے ہیں جبکہ رہ جانے والے راستوں کو آج شام تک بند کردیا جائے گا ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے فیض آباد میں تمام ٹرانسپورٹ اڈوں اور ہوٹلوں کو بھی بند کروادیا ہے جبکہ فیض آباد کے قریب واقع بارانی زرعی یونیورسٹی کو بھی غیر معینہ مدت تک بند کرواکے ہاسٹل خالی کروا لئے گئے ہیں جبکہ سکستھ اور سیونتھ روڈ سمیت تھانہ صادق آباد اور تھانہ نیوٹان کی حدود میں واقع تمام نجی ہاسٹل خالی کروا کے انہیں بھی غیر معینہ مدت تک بند کردیا گیا ہے پولیس ذرائع کے مطابق فیض آباد اڈے کے اطراف موجود ہوٹلوں کو بند کروا دیا گیا ہے جبکہ ریسٹورنٹس مالکان سمیت دیگر دکانداروں کو بھی کاروبار پیشگی بند کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں ادھر اطلاعات کے مطابق پنجاب اور خیبرپختونخوا کو ملانے والے اٹک خورد پل کو دونوں اطراف سے کنٹینروں اور بھاری رکاوٹوں کے ساتھ مکمل بند کرنے کے علاوہ پیدل آمدورفت بھی روک دی گئی ہے اسی طرح جڑواں شہروں کی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے اسلام آباد ریڈ زون، شاہراہِ دستور، 26 نمبر چونگی، اسلام آباد ایکسپریس وے سمیت اہم مقامات کو مکمل سیل کیا جارہا ہے جبکہ فیض آباد فلائی اوور، کھنہ پل، کورال فلائی اوور، اور آئی جے پی روڈ سمیت دیگر اندرونی راستوں کو بھی بوقت ضرورت فوری سیل کردیا جائے گا اس مقصد کے لئے سینکڑوں کی تعداد میں کنٹینرز متعلقہ جگہوں تک پہنچا دئیے گئے ہیں جبکہ تمام اہم مقامات پر سول کپڑوں میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار مسلسل نگرانی کررہے ہیں حکومت پنجاب کی درخواست پر وفاقی وزارت داخلہ نے پنجاب میں رینجرز کو قانونی اختیارات کے تحت مکمل معاونت فراہم کرنے کی اجازت دے دی پاکستان رینجرز آرڈیننس 1959 کی دفعات7 (b) اور10 جبکہ انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کی دفعات 4 اور 5 کے تحت مطلوبہ تعداد میں رینجرز تعینات کی گئی ہے لانگ مارچ کے دوران ممکنہ شدت پسندی، انتشاری اور مسلح جتھوں کے حملوں پر رینجرز اور پولیس اپنے دفاع کے لئے ہر مناسب اور ضروری جوابی ایکشن لینے کی مجاز ہوگی ذرائع کے مطابق رینجرز اور پولیس کو کسی بھی پرتشدد سرگرمی یا خطرے سے نمٹنیکیلئے مکمل اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے جس کے تحت تعینات رینجرز اہلکار امن و امان برقراررکھنے اور سکیورٹی معاونت کے لئے تمام ضروری ذمہ داریاں انجام دیں گے ادھر جڑواں شہروں کے عوام نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کی کال کے موقع پر راستوں کی بندش پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں احتجاج اور دھرنوں کی پرتشدد سیاست کے مکمل خاتمے کے لئے فوری قانون سازی کی ضرورت ہے شہریوں کے مطابق اس وقت ملک معاشی طور پر پہلے ہی ہچکولے کھا رہا ہے عوام دو وقت کی روٹی کے لئے مجبور ہیں ان حالات میں مارچ، احتجاج اور دھرنے کسی طور بھی ملکی مفاد میں نہیں شہریوں نے مطالبہ کیا کہ تحریک انصاف اپنے احتجاج کو خیبرپختونخوا تک محدود رکھے۔

     

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      شازیہ رضوان نے پنجاب کونسل آف دی آرٹس، شیخوپورہ کا دورہ کیا

      چین’ امریکہ کاسٹریٹجک استحکام پر مبنی تعلقات قائم کرنے پر اتفاق

      شہبازشریف سے پاکستانی نژادساجد تارڑ اور میاں عرفان یعقوب کی ملاقات

      تازہ ترین

      اسلام آباد میں انٹرنیٹ سروس مکمل بحال، صورتحال معمول پر آگئی

      نیپال کے ہملنگ ہمال بیس کیمپ پر برفانی تودہ گر گیا

      سونے کی قیمت میں پھر کمی 10 گرام 3 لاکھ 80 ہزار روپے پر آگیا

      ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای خیریت سے ہیں

      ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے اور جنگ بندی کی ایرانی تجویز مسترد کردی

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.