گوجرخان (بیورو رپورٹ)پنجاب کالج گوجر خان ایک بار پھر بازی لے گیا پنجاب کالج گجر خان کہ طلبا نے راولپنڈی بورڈ میں دو پوزیشنیں حاصل کر لی محمد ابراہیم نے بورڈ میں پہلی کرن رمضان نے تیسری پوزیشن حاصل کر کے پنجاب کالج گجرخان کا نام روشن کیا کامیاب طلبہ اور پوزیشن ہولڈرز نے اس کامیابی کو کالج انتظامیہ کی انتھک محنت اور والدین کی دواں کا نتیجہ قرار دیا پنجاب کالج کا تعلیمی میدان میں نمایاں نام تفصیلات کے مطابق راولپنڈی بورڈ کے نتائج میں پنجاب کالج گجر خان کے طالب علم ابراہیم علی نے پہلی پوزیشن جبکہ کرن رمضان نے تیسری پوزیشن حاصل کی اس شاندار کامیابی پر پوزیشن ہولڈر طلبا نے کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے اساتذہ کی انتھک محنت کالج انتظامیہ کی بھرپور ڈسپلن کا نتیجہ ہے کہ پنجاب کالج میں روایات کو برقرار رکھتے ہوئے پوزیشن حاصل کی پنجاب کالج کی اس کارکردگی کو عوامی سطح پر بھی سراہا گیا کہ کالج نہ صرف تعلیمی درسگاہ ہے بلکہ طلبا کی تربیت میں بھی بھرپور کردار ادا کر رہا ہے کالج انتظامیہ نے پوزیشن ہولڈرز طلبا کو شاباش دی اور انعامات سے نوازا
