راولپنڈی(خصوصی رپورٹر) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کے 26 نومبر کے احتجاج پر سابق چیئرمین کی ہمشیرہ علیمہ خانم کے خلاف تھانہ صادق آباد میں درج مقدمے کا فیصلہ مخر کر دیا ہے اب یہ فیصلہ یکم اکتوبر کو سنائے جانے کا امکان ہے مقدمے کا فیصلہ عدالت کے جج کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے مخر کیا گیا ہے عدالت نے یہ فیصلہ 22 ستمبر کو محفوظ کیا تھا اس مقدمہ میں علیمہ خانم سمیت 10 ملزمان کے خلاف مقدمے کا ٹرائل مکمل ہوچکا ہے جس میں پراسیکیوشن کی جانب سے 18 گواہان کے بیانات قلمبند کرائے گئے۔
