گوجرخان (بیورو رپورٹ)گوجرخان میں گراں فروشی نے تمام حدیں پار کر لیں، اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں من مانا اضافہ جاری ہے جبکہ سرکاری نرخ نامے محض کاغذی کارروائی بن کر رہ گئے ہیں۔ پھل، سبزیاں، گوشت، دودھ، دہی اور دیگر اشیائے ضروریہ سرکاری نرخوں کے بجائے دکانداروں کی مرضی کے مطابق فروخت ہونے لگی ہیں، جس سے شہری شدید پریشانی اور مالی مشکلات کا شکار ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ دکاندار سرکاری نرخ نامے کو خاطر میں نہیں لاتے اور صارفین سے منہ مانگے دام وصول کیے جا رہے ہیں۔ کئی مقامات پر نرخ نامہ آویزاں ہونے کے باوجود اس پر عملدرآمد نظر نہیں آتا، جبکہ خریدار زائد قیمتوں پر اشیا خریدنے پر مجبور ہیں۔دوسری جانب شہریوں نے انتظامیہ کی کارکردگی پر بھی شدید سوالات اٹھا دیے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر، پرائس مجسٹریٹس اور متعلقہ انتظامی افسران کی جانب سے مارکیٹوں میں مثر اور مسلسل چیکنگ نہ ہونے کے باعث گراں فروشوں کو کھلی چھوٹ ملتی دکھائی دے رہی ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں کی نگرانی اور سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے تو گراں فروشی پر قابو پایا جا سکتا ہے، تاہم موجودہ صورتحال میں عام آدمی مہنگائی کے ہاتھوں پس رہا ہے۔شہریوں نے وزیراعلی پنجاب، کمشنر راولپنڈی اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گوجرخان میں پرائس کنٹرول کے نظام کو فعال کیا جائے، فیلڈ میں مثر چیکنگ یقینی بنائی جائے اور سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے۔
بریکنگ نیوز
- چکلالہ کینٹ انتظامییہ کی غفلت قبرستان بنیادی سہولیات اور صفائی ستھرائی سے محروم
- تحریک انصا ف کے ممکنہ لانگ ما رچ کے پیش نظر اٹک پل پر حالات غمگین
- اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان کی زیرِ صدارت ریونیو عملہ، سرکل ریونیو افسران کا اجلاس
- بوجہ جاری ضلعی ترقیاتی پراجیکٹس محدود فیڈرز پر عارضی بجلی بندش شیڈول
- ٹیکسلا، موضع جلالہ کے رہائشی کی زمین پر قبضہ مافیا کی غیر قانونی کاروائی
- بہتر تجارتی روابط اور کنیکٹیویٹی معاشی ترقی کا بنیادی محرک، عبد العلیم خان
- چیئرمین سی ڈی اے کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ
- آسان ٹیکس سکیم’ایک ماہ میں 9806دکاندار شامل ہو چکے
- پنجاب لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ نے نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا
- خبریں کی خبر پر ایکشن، گوجر خان میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کی صفائی کا کام شروع
- پولیو ٹیم کو حراساں اور مزاحمت کرنے والے دو افراد گرفتار
- BYD نے 10 ہزار گاڑیوں کے پاکستانی سڑکوں پر آنیکا اہم سنگ میل عبور کرلیا
- پاکستان پوسٹ نے مختلف سروسز کے نرخوں پر نظرثانی کیلئے ٹیرف کی منظوری دیدی
- عوامی مسائل کے حل کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدام
- تحصیل آفس گوجر خان اس وقت رشوت کا گڑھ بن چکا ہے:راجہ اختر حسین
- 16 موبائل ہیلتھ یونٹس کے ذریعے ضرورت مند افراد کو مفت طبی سہولیات فراہم
- واہ کینٹ پولیس کی کارروائی،ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2 رکنی گینگ گرفتار
- ANF کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈان
- راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں ، 6 افرادگرفتار، چرس، شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
- راولپنڈی، ممکنہ لانگ مارچ کے پیش نظر فیض آباد میں ہوٹل اور دکانیں بند کروا دی گئیں
