راولپنڈی(سٹی رپورٹر)واہ کینٹ پولیس کی کارروائی،ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2 رکنی گینگ گرفتار، چھینا گیا موٹر سائیکل،موبائل فون،مسروقہ رقم اور اسلحہ برآمد۔ تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا، زیرحراست گینگ سے چھینا گیا موٹرسائیکل، موبائل فون، مسروقہ رقم اور اسلحہ برآمد ہوا، ملزمان نے چند روز قبل خاتون شہری سے موبائل فون چھیننے کی بھی کوشش کی تھی، واہ کینٹ پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلی جنس ذرائع سے ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کر لیا،ایس پی پوٹھوہار چوہدری اثر علی کا کہناتھاکہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔
