گوجر خان ( نمائندہ خبریں)روزنامہ ”خبریں” کی ممتاز سطر ”جہاں ظلم وہاں خبریں” میں عوامی مسائل کی نشاندہی پر مقامی انتظامیہ نے فوری اور بھرپور ایکشن لیتے ہوئے متعدد درپیش مسائل حل کر دیے ہیں۔ سابق سٹی ڈسٹرکٹ ناظم راولپنڈی راجہ محمد جاوید اخلاص اور سابق ٹاؤن ناظم گوجر خان چوہدری محمد عظیم کے دورِ اقتدار میں قائم کردہ سکیم نمبر 1 گوجر خان کا واٹر فلٹریشن پلانٹ انتظامیہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مکمل طور پر بحال کر دیا ہے، جہاں نئی اور معیاری ٹوٹیاں نصب کر کے پانی کا ضیاع روک دیا گیا ہے اور گرد و نواح میں صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات یقینی بناتے ہوئے کچرا ہٹا دیا گیا ہے۔ اسی تسلسل میں روزنامہ ”خبریں” میں برقی چوکی (چوہان) نالے کی ابتر صورتحال پر خبر شائع ہوتے ہی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (RWMC) کے اصغر خان کی ہدایات پر ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر صفائی، کٹائی اور نالے سے کچرا ہٹانے کا عمل فوری شروع کر دیا ہے۔ اس بروقت اور موثر پیشرفت پر اہل علاقے نے اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان، سی ای او بلدیہ، چیف آفیسر بلدیہ اور RWMC انتظامیہ کے ساتھ ساتھ نمائندہ محمد یاور منیر ملہوترہ اور روزنامہ ”خبریں” کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے
بریکنگ نیوز
- سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت، مکہ دفاعی معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں: شہباز شریف
- جوش انگلس انجری کے باعث جنوبی افریقہ کے خلاف باقی ون ڈے میچز سے باہر
- چکلالہ کینٹ انتظامییہ کی غفلت قبرستان بنیادی سہولیات اور صفائی ستھرائی سے محروم
- تحریک انصا ف کے ممکنہ لانگ ما رچ کے پیش نظر اٹک پل پر حالات غمگین
- اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان کی زیرِ صدارت ریونیو عملہ، سرکل ریونیو افسران کا اجلاس
- بوجہ جاری ضلعی ترقیاتی پراجیکٹس محدود فیڈرز پر عارضی بجلی بندش شیڈول
- ٹیکسلا، موضع جلالہ کے رہائشی کی زمین پر قبضہ مافیا کی غیر قانونی کاروائی
- بہتر تجارتی روابط اور کنیکٹیویٹی معاشی ترقی کا بنیادی محرک، عبد العلیم خان
- چیئرمین سی ڈی اے کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ
- آسان ٹیکس سکیم’ایک ماہ میں 9806دکاندار شامل ہو چکے
- پنجاب لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ نے نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا
- خبریں کی خبر پر ایکشن، گوجر خان میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کی صفائی کا کام شروع
- پولیو ٹیم کو حراساں اور مزاحمت کرنے والے دو افراد گرفتار
- BYD نے 10 ہزار گاڑیوں کے پاکستانی سڑکوں پر آنیکا اہم سنگ میل عبور کرلیا
- پاکستان پوسٹ نے مختلف سروسز کے نرخوں پر نظرثانی کیلئے ٹیرف کی منظوری دیدی
- عوامی مسائل کے حل کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدام
- تحصیل آفس گوجر خان اس وقت رشوت کا گڑھ بن چکا ہے:راجہ اختر حسین
- 16 موبائل ہیلتھ یونٹس کے ذریعے ضرورت مند افراد کو مفت طبی سہولیات فراہم
- واہ کینٹ پولیس کی کارروائی،ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2 رکنی گینگ گرفتار
- ANF کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈان
