گوجرخان (نمائندہ خبریں) اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان سیدہ زینب حسین کی زیرِ صدارت ریونیو
عملہ، سرکل ریونیو افسران، گرداوران، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ (ADLR)، ایس سی آئی (SCI) اور اَراضی ریکارڈ سنٹر (SCOs) کے افسران کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں انٹرم میوٹیشنز، گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹس (GPC) اور ریونیو سے متعلق دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے تمام متعلقہ افسران و اہلکاران کو تفویض کردہ امور اور روزانہ کے اہداف کو بلا تاخیر بروقت مکمل کرنے کی سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ اَراضی ریکارڈ سنٹر اور دیگر ریونیو دفاتر میں آنے والے سائلین کو بہترین سہولیات، بروقت رہنمائی اور مؤثر عوامی خدمت یقینی بنائی جائے تاکہ عوام الناس کو ریونیو سے متعلق امور کی انجام دہی میں کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے
