راولپنڈی (عرفان چوہان سے) چکلالہ کینٹ کے علاقے کھٹانہ وارڈ نمبر 10 میں واقع قبرستان انتظامیہ کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کے باعث شدید زبوں حالی کا شکار ہو گیا، قبروں کے درمیان سے گزرنے والی خراب سیوریج پائپ لائن اور گٹر کے گندے پانی نے قبرستان کا تقدس پامال کر دیا ہے، قبروں کے درمیان سے گندے پانی کا نالہ گزر رہا ہے مین ہول کھلے ہیں اور کوڑے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جس سے کسی بھی وقت حادثہ پیش آنے کا خدشہ ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ چکلالہ کینٹ کے افسران کی ناک کے نیچے قبرستان بنیادی سہولیات اور صفائی ستھرائی سے محروم ہے، سیوریج پائپ لائنیں خراب پڑی ہیں اور ان سے نکلنے والا بدبودار گندا پانی قبروں کے اندر اور اردگرد جمع ہو رہا ہے، جبکہ قبرستان میں باقاعدہ صفائی نہ ہونے کے باعث کوڑا کرکٹ بھی پھینکا جا رہا ہے۔ شہریوں کے مطابق قبرستان جیسے مقدس مقام کی دیکھ بھال اور صفائی انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے تاہم صورتحال سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ متعلقہ حکام نے قبرستان کو مکمل طور پر نظر انداز کر رکھا ہے اور ذمہ دار اہلکار موقع پر دکھائی نہیں دیتے۔ شہریوں اور سماجی حلقوں نے ڈائریکٹر جنرل ملٹری لینڈز اینڈ کینٹونمنٹس اور ایگزیکٹو آفیسر چکلالہ کینٹونمنٹ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قبرستان سے گندگی اور کوڑے کے ڈھیر فوری طور پر اٹھائے جائیں، کھلے مین ہولز کو فوری طور پر ڈھانپا جائے، خراب سیوریج پائپ لائنوں کی مرمت کی جائے اور گٹر کے پانی کا قبرستان میں داخلہ مستقل طور پر روکا جائے۔
بریکنگ نیوز
- سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت، مکہ دفاعی معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں: شہباز شریف
- جوش انگلس انجری کے باعث جنوبی افریقہ کے خلاف باقی ون ڈے میچز سے باہر
- چکلالہ کینٹ انتظامییہ کی غفلت قبرستان بنیادی سہولیات اور صفائی ستھرائی سے محروم
- تحریک انصا ف کے ممکنہ لانگ ما رچ کے پیش نظر اٹک پل پر حالات غمگین
- اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان کی زیرِ صدارت ریونیو عملہ، سرکل ریونیو افسران کا اجلاس
- بوجہ جاری ضلعی ترقیاتی پراجیکٹس محدود فیڈرز پر عارضی بجلی بندش شیڈول
- ٹیکسلا، موضع جلالہ کے رہائشی کی زمین پر قبضہ مافیا کی غیر قانونی کاروائی
- بہتر تجارتی روابط اور کنیکٹیویٹی معاشی ترقی کا بنیادی محرک، عبد العلیم خان
- چیئرمین سی ڈی اے کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ
- آسان ٹیکس سکیم’ایک ماہ میں 9806دکاندار شامل ہو چکے
- پنجاب لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ نے نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا
- خبریں کی خبر پر ایکشن، گوجر خان میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کی صفائی کا کام شروع
- پولیو ٹیم کو حراساں اور مزاحمت کرنے والے دو افراد گرفتار
- BYD نے 10 ہزار گاڑیوں کے پاکستانی سڑکوں پر آنیکا اہم سنگ میل عبور کرلیا
- پاکستان پوسٹ نے مختلف سروسز کے نرخوں پر نظرثانی کیلئے ٹیرف کی منظوری دیدی
- عوامی مسائل کے حل کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدام
- تحصیل آفس گوجر خان اس وقت رشوت کا گڑھ بن چکا ہے:راجہ اختر حسین
- 16 موبائل ہیلتھ یونٹس کے ذریعے ضرورت مند افراد کو مفت طبی سہولیات فراہم
- واہ کینٹ پولیس کی کارروائی،ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2 رکنی گینگ گرفتار
- ANF کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈان
