Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • اسلام آباد میں انٹرنیٹ سروس مکمل بحال، صورتحال معمول پر آگئی
    • نیپال کے ہملنگ ہمال بیس کیمپ پر برفانی تودہ گر گیا
    • سونے کی قیمت میں پھر کمی 10 گرام 3 لاکھ 80 ہزار روپے پر آگیا
    • وارث خان پولیس کی کارروائی، قتل، اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب مرکزی ملزم گرفتار
    • چیئرمین سی ڈی اے کا سیکٹر کا دورہ، ترقیاتی پیش رفت کا جائزہ لیاE-12
    • پی ایس ڈبلیو کا لمز میں خدیجہ پروگرام کے تحت خواتین کیلئے رہنمائی سیشن
    • خیبر پختونخوا اسمبلی میں ارکان کی گرفتاری کا طریقہ کار واضح سپیکر کی اجازت لازمی
    • ٹیکسلا منشیات فروشی عام ، جرائم کی شرح میں اضافہ،شہری پریشان
    • جسٹس راجہ سعید اکرم 30 ستمبر کو بار ایسوسی ایشن کی دعوت پر تقریب میں مہمان خصوصی شرکت کریں گے
    • اسلام آبدا میں پی ٹی آئی دھرنے میں لڑنے کیلئے نوجوان بھرتی کرنے والا شخص گرفتار ، تین ساتھی فرار
    • نادرا دفتر اور پاسپورٹ آفس کے باہر مبینہ ایجنٹ مافیاعوام کو لوٹنیمیں مصروف
    • KPاسمبلی میں ارکان کی گرفتاری کا طریقہ واضح سپیکر کی اجازت قرار
    • ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف کارروائیاں، 4 افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لی
    • مورگاہ پولیس کی پتنگ سپلائر کے خلاف کارروائی، پتنگ سپلائر گرفتار، 130 پتنگیں اور 10 ڈوریں برآمد
    • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں، 3 افراد کو حراست میں لے کر اڑھائی کلو سے زائد چرس اور شراب برآمد کر لی
    • ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دیکر افراتفری پھیلانے والوں کو ٹریس کر کے محض گرفتار کرنا کافی نہیں
    • تھانہ پھگواڑی پولیس کی جانب سے چوری کے مقدمہ میں اہم پیش رفت
    • پی ٹی آئی لانگ مارچ میں تعینا ت پولیس اہلکا ر غا زی بھروتھا نہر میں گر کر ڈو ب گیا
    • شازیہ رضوان نے پنجاب کونسل آف دی آرٹس، شیخوپورہ کا دورہ کیا
    • گاؤں سقہ آباد میں مٹی کا تودہ گرنے سے دو بچے جاں بحق
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    شازیہ رضوان نے پنجاب کونسل آف دی آرٹس، شیخوپورہ کا دورہ کیا

    By Khabrain Newsستمبر 27, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    راولپنڈی(خصوصی رپورٹر)پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و ثقافت، حکومت پنجاب، محترمہ شازیہ رضوان نے پنجاب کونسل آف دی آرٹس، شیخوپورہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ادارے کی ثقافتی سرگرمیوں، انتظامی امور اور انفراسٹرکچر کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب کونسل آف دی آرٹس شیخوپورہ ، وزیر خان لاشاری نے  معزز پارلیمانی سیکرٹری کو ادارے کی مجموعی صورتحال، انتظامی امور اور جاری سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی ڈائریکٹر نے پارلیمانی سیکرٹری کو پنجاب کونسل آف دی آرٹس شیخوپورہ کی عمارت کے قدیم اور بوسیدہ انفراسٹرکچر اور عمارت کے مختلف حصوں میں موجود بنیادی کمزوریوں، ضروری مرمت، تزئین و آرائش بہتری کے لیے درکار سہولیات اور دیگر مسائل اور ضروریات سے آ بھی آگاہ کیا۔ اس موقع پر عمارت کی موجودہ حالت اور مستقبل میں انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے درکار اقدامات پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔ شازیہ رضوان کو پنجاب کونسل آف دی آرٹس شیخوپورہ کے انتظامی انتظامات، مالی امور اور ثقافتی سرگرمیوں کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔ انہیں بتایا گیا کہ ادارہ ضلع شیخوپورہ میں فنونِ لطیفہ، تھیٹر، ادب، خطاطی، آرٹ کلاسز، ثقافتی پروگرامز اور دیگر تخلیقی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کر رہا ہے،شازیہ رضوان نے شیخوپورہ میں ثقافتی اور فنی سرگرمیوں کے فروغ کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ مقامی فنکاروں، ادیبوں، طلبہ اور نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے مزید مواقع فراہم کیے جائیں اور ضلع کی سطح پر ثقافتی سرگرمیوں کا دائرہ کار وسیع کیا جائے۔پارلیمانی سیکرٹری نے پنجاب کونسل آف دی آرٹس شیخوپورہ کی جانب سے ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ اور مقامی ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔دورے کے اختتام پر ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب کونسل آف دی آرٹس شیخوپورہ وزیر لاشاری کی جانب سے محترمہ شازیہ رضوان کو یادگاری طور پر خوبصورت خطاطی کا فن پارہ پیش کیا گیا، جسے انہوں نے سراہتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر آرٹس کونسل کا شکریہ ادا کیا شازیہ رضوان نے پنجاب کونسل آف دی آرٹس شیخوپورہ کے مستقبل کے ثقافتی پروگرامز اور سرگرمیوں کے حوالے سے بھی معلومات حاصل کیں اور ادارے کو ثقافت و فنونِ لطیفہ کے فروغ کے لیے مزید فعال کردار ادا کرنے کی ہدایت کی۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      چین’ امریکہ کاسٹریٹجک استحکام پر مبنی تعلقات قائم کرنے پر اتفاق

      شہبازشریف سے پاکستانی نژادساجد تارڑ اور میاں عرفان یعقوب کی ملاقات

      ٹرمپ نے ایران کی سات روزہ جنگ بندی کی تجویز مسترد کردی

      تازہ ترین

      اسلام آباد میں انٹرنیٹ سروس مکمل بحال، صورتحال معمول پر آگئی

      نیپال کے ہملنگ ہمال بیس کیمپ پر برفانی تودہ گر گیا

      سونے کی قیمت میں پھر کمی 10 گرام 3 لاکھ 80 ہزار روپے پر آگیا

      ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای خیریت سے ہیں

      ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے اور جنگ بندی کی ایرانی تجویز مسترد کردی

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.