Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • صادق آباد پولیس کی کارروائی اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب 2 اشتہاری گرفتار
    • سراج الحق کا کی دعوت پر جنوبی افریقہ کا دورہ مکمل کر لیاICSA
    • آل پاکستان ریلویز پنشنرز وفد کی سی ای او ریلویز اور ڈی جی ریلویز سے ملاقات
    • عدم برداشت، گھریلو ناچاقی کے باعث خودکشی رجحان میں اضافہ
    • بیجوں پر تحقیق ،نئی اقسام متعارف کرانے پر خصوصی توجہ مرکوز ہے: پی ایس سی
    • کاروباری ماحول اور سرمایہ کاری کے فروغکیلئے اصلاحات جاری
    • پی ٹی آئی لانگ مارچ، راولپنڈی میں واٹر ٹینکر سروس متاثر
    • امریکا ایران مذاکرات میں تعطل عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں
    • پاکستان میں 8برسوں کے دوران زیر زمین پانی میں 5.66فیصد کمی ریکارڈ
    • سربراہ جوائنٹ فورسز اور رکن قیادت کونسل کا یمنی فوج کی تیاریوں مضبوط بنانے پر گفتگو
    • ٹرمپ کا جاپانی وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ’اقتصادی و سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال ، قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق
    • سی سی ڈی کے زیر حراست ملزم پولیس مقابلہ میں ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
    • آبنائے ہرمز میں ایرانی میزائل حملہ 8 امریکی میرینز زخمی
    • غزہ جنگ کے خلاف احتجاج، آئرلینڈ کے پبز نے اسرائیل کا میچ دکھانے سے انکار کردیا
    • چوری ڈکیتی کی وارداتیں شہری لاکھوں روپے کی نقدی و دیگر قیمتی اشیاء سے محروم
    • بیجوں پر تحقیق ،نئی اقسام متعارف کرانے پر خصوصی توجہ مرکوز ہے: پی ایس سی
    • کاروباری ماحول اور سرمایہ کاری کے فروغکیلئے اصلاحات جاری
    • غزہ پر اسرائیلی حملے جاری 7فلسطینی شہید 38زخمی
    • بل گیٹس کا AI کے خطرات سے خبردار ’’ایک ارب اموات کا سبب بن سکتی ہے‘‘
    • پاک حج ایپ پر عازمین حج کی سہولت کے متعدد نئے فیچرز متعارف
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بلاچستان 96 گھٹوں میں 71 دہشت گرد ہلاک

    By Khabrain Newsستمبر 28, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کوئٹہ ،راولپنڈی ، اسلام آباد، پشاور (نیوز ایجنسیاں)بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف آپریشن تیز کر دیا ہے ،96گھنٹوں میں 71دہشت گرد مارے گئے، صدر، وزیر اعظم اور  وزیر داخلہ نے سکیورٹی فورسز کو کامیاب کارروائیوں پر خراج تحسین پیش کیا ہے جبکہ لکی مروت میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 3 شہری شہید اور 3 زخمی ہوگئے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق شابان، کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا، جس میں اب تک 33بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد ہلاک کیے جا چکے ہیں۔سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے کلیئر کر دیئے، جبکہ کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ 72گھنٹوں کے دوران 23دہشت گرد ہلاک کئے گئے اور سکیورٹی فورسز نے وسیع علاقے کو دہشت گردوں سے کلیئر کر لیا۔آئی ایس پی آرکے مطابق مقامی آبادی کو فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خطرے سے نجات دلائی گئی، نوشکی اور مند میں ہونے والی کارروائیوں کے دوران بھی بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ 96 گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 71سے زائد دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن شعبان اور دیگر علاقوں میں کارروائیوں سے بھارتی حمایت یافتہ افغان پراکسیز کو بڑا دھچکا پہنچا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردی کے خلاف جنگ عزمِ استحکام کے وژن کے تحت بھرپور عزم سے جاری رہے گی۔ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے غیرملکی معاونت یافتہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔دریں اثناء صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ غیر ملکی سرپرستی اور معاونت سے ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی قربانیاں اور خدمات قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔ادھر خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں دہشت گردوں کے حملے میں 3افراد شہید جبکہ 3زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق تازہ واقعہ لکی مروت کے علاقے عبدالخیل کے قریب گزشتہ روز پیش آیا جہاں مسلح دہشتگردوں نے مقامی افراد کو نشانہ بنایا۔پولیس افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ درہ پیزو ٹائون کے شہید ہیبت علی خان پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آیا۔پولیس کے مطابق ابتدائی معلومات کے تحت متاثرہ افراد شاہ حسن خیل سے اپنے گائوں عبدالخیل واپس جا رہے تھے کہ راستے میں مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے جبکہ 3 دیگر زخمی ہوگئے۔پولیس افسر نے بتایا کہ فائرنگ میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت عمیر، صادق امین اور علیان کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق حملے میں زخمی ہونے والوں میں امداد اللہ، آصف اللہ اور اعجاز خان شامل ہیں۔پولیس افسر نے بتایا کہ حملے کے بعد مسلح افراد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔واقعے کے بعد جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو سرکاری سٹی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔ مقامی رہائشی کے مطابق گائوں کے بیشتر افراد جن میں زیادہ تعداد نوجوان لڑکوں کی تھی، شاہ حسن خیل میں کرکٹ میچ دیکھنے گئے تھے۔کرکٹ میچ دیکھنے کے بعد یہ افراد رکشے میں سوار ہوکر اپنے گائوں واپس جا رہے تھے کہ مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔فائرنگ کے واقعے کے بعد علاقے میں تشویش پھیل گئی جبکہ حملہ آور فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق ابتدائی معلومات اکٹھی کرکے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
    دہشت گرد ہلاک

     

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ٹیکس وصولی کا بڑا سکینڈل،22 کروڑ 9 لاکھ روپے کی بے ضابطگیاں بے نقاب

      پولیس شرپسندانہ سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے اقدامات کر رہی:فیصل کامران

      پاک بحریہ کی پہلی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ

      تازہ ترین

      صدر زرداری کی سیاحت میں اے آئی کے اخلاقی استعمال کی ضرورت پر زور

      پنجاب بھر میں ہائی بیم لائٹس کے خلاف موٹروے پولیس کا کریک ڈاؤن

      فلسطین کا مسئلہ خودمختاری اور انسانی ضمیر کے لیے ایک بڑا امتحان ہے

      مارک زکربرگ کو ایک ہی دن میں تقریباً 9 ارب ڈالر کا نقصان

      اسرائیل سے متعلق عالمی سروے کے حیران کن اعدادوشمار، 98.75 فیصد منفی رائے رپورٹ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.