Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پی ٹی آئی لانگ مارچ، راولپنڈی میں واٹر ٹینکر سروس متاثر
    • مودی سرکار کے زیر اثر بھارت کی نام نہاد جمہوریت عالمی تنقید کی زد میں
    • AEW اسٹار PAC، سابقWWE ریسلر نیول 40 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
    • عالمی یومِ سیاحت،سندھ تہذیب تاریخ، ثقافت اور قدرتی حسن کا منفرد امتزاج ہے: وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ
    • کوہاٹ پولیس لائنز حملہ، دہشتگردوں کی ریکی ‘ سہولت کاری کے شواہد سامنے آگئے
    • پائیدار سیاحتی ترقی، بہتر بنیادی سہولیات مقامی برادریوں کی شمولیت کے لیے پرعزم ہیں: وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان
    • سونے کی قیمیت میں پھر کمی 10 گرام 3 لاکھ 80 ہزار روپے آ گیا
    • ایران مذاکرات کیلئے تیار، جنگ دوبارہ شروع ہوئی تو بھرپور جواب دیں گے: عراقچی
    • پاکستان میں 8برسوں کے دوران زیر زمین پانی میں 5.66فیصد کمی ریکارڈ
    • سی سی ڈی کے زیر حراست ملزم پولیس مقابلہ میں ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
    • بھارت بارش کے باعث افغانستان سے میچ منسوخ ہونے پر ایشین گیمز کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا
    • بارش نے پاکستان کو سیمی فائنل پہنچا دیا ہانگ کانگ سے کوارٹر فائنل منسوخ
    • سی سی ڈی کے زیر حراست ملزم پولیس مقابلہ میں ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
    • مشرق وسطیٰ جنگ کے تمام فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں: عمانی وزیر خارجہ
    • پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ٹیکس وصولی کا بڑا سکینڈل،22 کروڑ 9 لاکھ روپے کی بے ضابطگیاں بے نقاب
    • اوورسیز پاکستانیوں کیلئے مفت قانونی خدمات کا معاہدہ
    • لندن’ چوری شدہ موبائل فون چین بھجوانے والا نیٹ ورک پکڑا گیا،3افراد کو قید کی سزا
    • سپین میں 87سالہ خاتون کرایہ دار کی بے دخلی کیخلاف ہزاروں افراد کا احتجاج
    • پنجاب بھر میں ہائی بیم لائٹس کے خلاف موٹر وے پولیس کا کریک ڈون
    • مارک زکر برگ کو ایک ہی دن میں تقریبا 9 ارب ڈالر کا نقصان
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پاک بحریہ کی پہلی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ

    By Khabrain Newsستمبر 28, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    راولپنڈی ،اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں) پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو ویپن فائرنگ کامیابی سے مکمل کرلی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو ویپن فائرنگ کامیابی سے مکمل کی  اور پی این ایس/ ایم ہنگور نے طویل فاصلے تک مار کرنے والا اینٹی شپ کروز میزائل کامیابی سے فائرکیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق اینٹی شپ کروز میزائل نے مقررہ ہدف کو انتہائی درستگی سے نشانہ بنایا، کامیاب فائرنگ سے ہنگور کے ویپن سسٹمز اور جنگی تیاری کی توثیق ہوئی، ہنگورکی کامیاب فائرنگ پاک بحریہ کی زیرِآب جنگی صلاحیتوں میں اہم سنگِ میل ہے۔نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے پی این ایس/ ایم ہنگورکی جنگی صلاحیت اور عملے کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔اس موقع پر نیول چیف نے کہا کہ زیر آب جنگی صلاحیتوں میں مسلسل اضافہ آپریشنل تیاری اور قابلِ اعتماد دفاعی صلاحیت کے لیے ناگزیر ہے، پاک بحریہ پاکستان کی بحری سرحدوں کے دفاع اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پرعزم ہے۔ دریں اثناء صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاک بحریہ کی نئی آبدوز ‘ہنگور’ کی پہلی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ پر پاک بحریہ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاری اور بحری دفاعی صلاحیتوں میں اضافے کو سراہا۔ صدر زر داری نے کہاکہ جدید جنگی صلاحیتوں سے لیس پاک بحریہ قومی بحری حدود کے تحفظ اور خطے کے امن و سلامتی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کی قیادت میں پاک بحریہ کی آپریشنل تیاری اور بحری دفاعی صلاحیتوں میں اضافے کو سراہا۔ صدر زر داری نے کہاکہ پاکستان کی بحری دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ ملکی سمندری حدود کے مؤثر دفاع اور خطے میں امن کے قیام کے عزم کا عکاس ہے۔یاد رہے کہ صدر زرداری نے اس سال 30 اپریل کو اس آبدوز کے پاکستان سپرد کرنے کی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے جو چین کے شہر سانیا میں منعقد ہوئی تھی۔وزیراعظم نے پاکستان بحریہ کو آبدوز ”پی این ایس/ایم ہنگور”کے پہلے کامیاب براہ راست ہتھیاروں کے تجربے (لائیوویپن فائرنگ) پرخراج تحسین پیش کرتے ہوئے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو فلیٹ نئی شامل کی جانے والی آبدوز پی این ایس/ایم ہنگور کے پہلے کامیاب لائیو ویپن فائرنگ کے تجربے پر مبارکباد دی۔انہوںنے کہاکہ اینٹی شپ کروز میزائل کے ذریعے طویل فاصلے کے ہدف کو درستگی کے ساتھ نشانہ بنانا پاکستان بحریہ کی آبدوز فورس کی غیر معمولی آپریشنل تیاری، پیشہ ورانہ مہارت اور بلند جنگی صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ وزیر اعظم نے قومی سلامتی کو درپیش کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لیے مسلح افواج کی مکمل تیاری کو یقینی بنانے کے لئے حکومت کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔وزیراعظم نے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور پی این ایس/ایم ہنگور کی شمولیت اور آپریشنلائزیشن کے اس عمل سے وابستہ تمام عملے کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو بھی سراہا۔
    لائیو ویپن فائرنگ

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ٹیکس وصولی کا بڑا سکینڈل،22 کروڑ 9 لاکھ روپے کی بے ضابطگیاں بے نقاب

      پولیس شرپسندانہ سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے اقدامات کر رہی:فیصل کامران

      بلاچستان 96 گھٹوں میں 71 دہشت گرد ہلاک

      تازہ ترین

      صدر زرداری کی سیاحت میں اے آئی کے اخلاقی استعمال کی ضرورت پر زور

      پنجاب بھر میں ہائی بیم لائٹس کے خلاف موٹروے پولیس کا کریک ڈاؤن

      فلسطین کا مسئلہ خودمختاری اور انسانی ضمیر کے لیے ایک بڑا امتحان ہے

      مارک زکربرگ کو ایک ہی دن میں تقریباً 9 ارب ڈالر کا نقصان

      اسرائیل سے متعلق عالمی سروے کے حیران کن اعدادوشمار، 98.75 فیصد منفی رائے رپورٹ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.