اسلام آباد (حبہ عباسی) قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے والی ایک اور سنگین مالی بے ضابطگی سامنے آگئی۔ تازہ ترین آڈٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ایف بی آر کے مختلف فیلڈ دفاتر نے قوانین کے برعکس درآمدی سامان پر غیر قانونی ٹیکس چھوٹ اور رعایتی مراعات دے کر قومی خزانے کو 5 ارب 40 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا۔آڈٹ دستاویزات کے مطابق مالی سال 2020 سے 2022 کے دوران ایف بی آر کے 14 فیلڈ دفاتر نے 5 ہزار 700 سے زائد کیسز میں سبمرسیبل پمپس، فارماسیوٹیکل خام مال اور آٹو پارٹس سمیت مختلف درآمدی اشیاء پر ایسی رعایتیں دیں جو قواعد و ضوابط کے مطابق نہیں تھیں۔ نتیجتاً کسٹم ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس کی مد میں اربوں روپے کی وصولیاں متاثر ہوئیں۔ رپورٹ کے مطابق ان کیسز میں مجموعی طور پر 5 ہزار 405 ملین روپے سے زائد کی رقم شامل ہے، تاہم حیران کن طور پر اب تک صرف 38.94 ملین روپے کی رقم وصول یا ریگولرائز کی جا سکی ہے۔ مزید 429.90 ملین روپے کی رقم خود محکمہ تسلیم کر چکا ہے لیکن اس کی ریکوری ابھی تک مکمل نہیں ہو سکی۔ دستاویزات میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ 2 ارب 708 ملین روپے سے زائد مالیت کے کیسز مختلف عدالتوں میں زیرِ التوا ہیں جبکہ تقریباً 1 ارب 934 ملین روپے کی رقم ایسے معاملات میں پھنسی ہوئی ہے جہاں تاحال محکمانہ کارروائی مکمل نہیں کی جا سکی۔آڈٹ حکام نے ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی اور 316.93 ملین روپے کی تسلیم شدہ رقم کی فوری وصولی کی سفارش کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ تاخیر سے قومی خزانے کو مزید نقصان پہنچ سکتا ہے۔ دوسری جانب ایف بی آر کا موقف ہے کہ 40 کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کا عمل جاری ہے جبکہ 3 ارب روپے سے زائد کے ٹیکس چھوٹ کے کیسز مختلف مراحل میں زیرِ غور ہیں۔ ڈیپارٹمنٹل آڈٹ کمیٹی نے ستمبر 2026 تک ہونے والے 7 اجلاسوں میں اس معاملے کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو عدالتی کیسز کی موثر پیروی اور ریکوری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ تاہم اربوں روپے کے اس معاملے پر پبلک اکائونٹس کمیٹی کی سب کمیٹی میں تاحال باقاعدہ بحث نہ ہونا بھی کئی سوالات کو جنم دے رہا ہے۔سوال یہ ہے کہ اگر آڈٹ رپورٹ میں قومی خزانے کو 5 ارب روپے سے زائد نقصان کی نشاندہی ہو چکی ہے تو ذمہ داروں کا تعین کب ہوگا، ریکوری کب مکمل ہوگی اور ٹیکس دہندگان کے پیسے کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کب نظر آئیں گے؟
بریکنگ نیوز
- رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے کراچی میں منعقدہ ایکسپورٹ ایوارڈ کے موقع پرچیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی معروف رائیس ایکسپورٹر رفیق سلیمان کو ایورڈ دے رہے ہیں اس موقع پر ریپ کے سرپرست اعلیٰ رحیم جانو بھی موجود ہیں۔
- 4ماہ قبل خاتون کاشوہر سونا لوٹ کر فرار ڈی آئی جی کے سونا ریکوری کے احکامات
- 9 مئی واقعات’ پی ٹی آئی رہنما غلام محی الدین کی درخواست ضمانت خارج
- کراچی میں20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ، عوام کی زندگی اجیرن ہوگئی
- پولیس افسران قانون کی بالادستی اور انصاف کو مقدم رکھیں ،گورنر سندھ
- قومی اسمبلی اجلاس یکم اکتوبر کو طلب کرنیکا فیصلہ
- پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی اور پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی کے درمیان اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط
- گورنر راج لگانے کیلئے جتنے عناصر درکار ہوتے ہیں کے پی حکومت مہیا کر چکی: اختیار ولی
- فی تولہ سونا 800 روپے سستا کا ہوگیا
- آئی جی پنجاب نے رحیم یار خان میں 2 افراد کے قتل کا نوٹس لے لیا
- اسلام آباد لانگ مارچ معاملہ، پنجاب پولیس نے صوبے بھر سے 900 سے زائد پی ٹی آئی رہنما اور کارکن گرفتار کرلیے
- پولیس کی کارروائیاں ،پتنگ سپلائی کرنے والے 2 ملزمان گرفتار
- اسلام آباد میں لانگ مارچ، پنجاب پولیس کو کھانے اور پٹرول کی مد میں 40کروڑ روپے مل گئے
- دارالعلوم سراجیہ نعیمیہ کے زیراہتمام 41ویں سالانہ سیرت النبی ۖ کانفرنس آج ہوگی
- اقوام متحدہ ماہرین کا امریکا سے تارکین وطن کی تیسرے ممالک منتقلی روکنے کا مطالبہ
- سیکورٹی خدشات زیارت کے جنگلات میں لگی آگ 3 روز بعد بھی بجھائی نہ جا سکی
- مستونگ میں قومی شاہراہ پر ہوٹل دھماکے سے تباہ’ جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی
- پنجاب میں ایچ آئی وی کے نئ رجسٹریشنز میں تشویشناک اضافہ گزشتہ سال سے 22فیصد زائد
- مریم نواز مختلیف شہروں میں نا قص صفائی پر برہم قصورفیصل آباد اوکاڑہ کے ایم ڈی عہدوں سے فارغ
- ایران کے منجمد اثاثے بحال پابندیاں ختم کرنیکی کوئی پیشکش نہیں کی ٹرمپ ہماری شرائط وضح ہیں تہران
