نیویارک (محسن ظہیر سے ) دنیائے موسیقی کے بڑے فنکار راحت فتح علی خان کا کہنا ہے کہ دلجیت دوسانجھ ، بڑا گلوکار اور بڑا ایکٹر ہے اور اس سے بھی بڑھ کر ، وہ ایک بڑ انسان ہے۔ نیویارک میں عتیق شیخ کی ورلڈ سٹارز انٹرٹینمنٹ کے زیر اہتمام امریکہ میں شوز کے حوالے سے نیویارک میں پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں راحت فتح علی خان نے کہا کہ برطانیہ میں دلجیت دوسانجھ نے اپنے کنسرٹ میں استاد نصرت فتح علی خان کا گانا ، بہت ہی سر میں گایا ۔
اور جیسے انہوں نے خان صاحب کی موسیقی کو خراج تحسین پیش کیا، وہ بھی ان کے بڑے پن کا مظاہرہ تھا، ہم دلجیت دوسانجھ کی دل سے قدر کرتے ہیں۔
