کراچی (شوبزڈیسک) اداکارہ و میزبان نادیہ خان اور فیشن ڈیزائنر پریشے عدنان کے درمیان پیدا ہونیوالا تنازع اس وقت طول پکڑ گیا جب صارفین کیساتھ ساتھ شوبز شخصیات نے بھی اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے پریشے عدنان کی حمایت کی اور میزبان نادیہ خان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔اب سینئر اداکارہ بشری انصاری نے اس تنازع پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرچہ پریشے کی عالمی کامیابی کو نمایاں کیا جانا چاہیے۔ ، تاہم نادیہ خان کو مسلسل ٹرول کرنے کا سلسلہ بھی ایک حد سے آگے نہیں بڑھنا چاہیے۔انہوں نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ ملاقات ہونے پر میں خود نادیہ سے کئی باتیں پوچھنا چاہوں گی، وہ مجھ سے عمر میں چھوٹی ہیں اور نادیہ کی جس طرح ٹرولنگ ہو رہی ہے، اس کی بھی ایک حد ہونی چاہیے۔سینئر اداکارہ نے کہا کہ بعض اوقات لوگ گفتگو کے دوران بے ساختہ یا جذبات کے زیرِ اثر کچھ کہہ جاتے ہیں اور ایسے لمحات کو لازما طویل عرصے تک جاری رہنے والی آن لائن تنقید کا سبب نہیں بننا چاہیے۔پریشے کی حالیہ کامیابی پر گفتگو کرتے ہوئے بشری انصاری نے زور دیا کہ ڈیزائنر کی کامیابی تنازع کی نذر نہیں ہونی چاہیے۔
