لاہور (این این آئی) وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ صوبوں کی کوتاہیوں کے باعث عوام ریاست سے بددل ہو رہے ہیں، موثر بلدیاتی نظام آئینی طور پر یقینی بنایا جائے،بلدیاتی نظام سے عام لوگ ریاستی نظام کا حصہ بنتے ہیں، اختیارات نچلی سطح تک منتقل کرنا ہوں گے۔انہوں نے لاہور میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی نظام کے ذریعے عام لوگ ریاستی نظام کا حصہ بنتے ہیں اور انہیں ریاست کے ساتھ اپنے تعلق کا احساس ہوتا ہے تاہم بدقسمتی سے ہم جمہوریت اپنے گھر کے آدمی کو بھی دینے کیلئے تیار نہیں، مقامی حکومتوں کو اختیارات اور وسائل دیئے بغیر جمہوری نظام کو نچلی سطح تک موثر طور پر منتقل نہیں کیا جا سکتا۔
