کراچی (ویب ڈیسک) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے تحریک انصاف کو لانگ مارچ ملتوی کر کے وفاق کے ساتھ دہشت گردی کے معاملے پر بیٹھنے کا مشورہ دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ حکومت نے کے پی میں گورنر راج کا ذہن بنالیا تھا مگر پیپلزپارٹی نے معاملے کا سیاسی حل نکالنے پر زور دیا۔کراچی میں گریٹر کراچی سیوریج پلان کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اسلام آباد میں آج کل بہت کچھ ہورہا ہے اور گزشتہ دس روز سے دارالحکومت بند پڑا ہے۔انہوں نے کہا ہک خیبر پختونخواہ میں بیماری ہوتی ہے تو کراچی کو کھانسی ہوجاتی ہے، اگر وہاں دہشت گردی ہوگی تو اس سے سندھ بھی متاثر ہوگا، دہشت گردی پیپلزپارٹی کی ریڈ لائن ہے اور ہمیں متحد ہوکر اس کا مقابلہ کرنا ہوگا اس معاملے کو سیاسی نظر سے نہ دیکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں وفاقی حکومت نے اپنا ذہن بنا لیا تھا کہ فوری گورنر راج یا ایجنسی نافذ کی جائے مگر پیپلز پارٹی کا خیال تھا کہ اس معاملے کا سیاسی حل تلاش کیا جائے پھر ہم نے حکومت سے پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کی اجازت مانگی۔بلاول بھٹو نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کا دھیان احتجاج پر ہے جبکہ ان کے صوبے میں دہشت گردی بڑھ چکی ہے، اگر حالات کنٹرول میں نہ ہوئے تو پھر مجبوری میں گورنر راج لگا دیا جائے گا۔امید کرتا ہوں اسلام باد میں بیٹھی تمام سیاسی جماعتیں سیاسی حل نکالیں گی تاکہ ہمیں دہشتگردی کا مقابلہ امرجنسی کی صورت میں نہ کرنا پڑا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ دہشت گرد پیپلز پارٹی کی ریڈ لائن ہیں، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے حالات سب کے سامنے ہیں اور مزید سورش بڑھی تو پھر اس کے اثرات تمام صوبوں پر پڑیں گے لہذا تمام جماعتیں بیٹھ کر دہشت گردی سے نمٹنے کیلیے پلان بنائیں۔
بلاول بھٹو
بریکنگ نیوز
- اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کی ٹیم کا پریس کلب بھارہ کہو کا دورہ
- طارق شریف بھٹی کی جانب سے پروقار عشائیہ کا اہتمام کیا گیا
- سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں ایم ٹی سیکشن کا وزٹ
- ملک میں پائیدار امن کیلئے دہشت گردی کاخاتمہ اہم ضرورت: غلام سرور خان
- محکمہ اینٹی کرپشن کی رشوت ستانی کیخلاف جاری مہم کے مثبت نتائجظاہر
- مہریہ ٹاؤن کے قریب دی شیف کیفے کی دوسری منزل پر آگ لگ گئی
- لاہور میں خواتین کیلئے خصوصی پولیس رسپانس یونٹ متعارف
- چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
- سرکاری ہسپتالوں میں ڈیتھ آئوٹ کا نظام غیرمؤثر ہونے کا انکشاف
- وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے وزارت خارجہ کی مسجد کی توسیع کا سنگ بنیاد رکھ دیا
- لیسکو کی نادہندگان کیخلاف کارروائی، ستمبر میں42 کروڑ 8 لاکھ روپے سے زائد ریکوری
- اماراتی پرواز کا شریک پائلٹ انتہا پسند تھا: امریکی اخبار
- سرکاری عازمین حج کے لئے واجبات کی دوسری قسط جمع کروانے کا آغاز کل سے ہوگا ،وفاقی وزارت مذہبی امور
- والدین کی رضامندی سے بھی بچوں کا خرچہ کم’ معاف نہیں کیا جا سکتا: ہائیکورٹ
- محکمہ اوقاف پنجاب کی زرعی و کمرشل پراپرٹی سے اربوں روپے کی آمدن قومی خزانہ انکم ٹیکس سے محروم
- فی تولہ سونا4300روپے سستا 4لاکھ 36 ہزار 336روپے کا ہوگیا
- عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی’ امریکی خام تیل کی قیمت 91.11 ڈالر فی بیرل ہوگئی
- پاکستان کا نظام زمیں بوس نہیں ہوا، اصل مسئلہ کمزور ڈیلیوری سسٹم ہے:انوار الحق کاکڑ
- الزامات کا فیصلہ پراپیگنڈے سے نہیں، شواہد اور قانون کے مطابق ہونا چاہیے:پاکستان علماء کونسل
- غیرملکی لڑکی کا مبینہ گینگ ریپ کیس،ڈیانا کا آذربائیجان واپس جانے سے انکار
