لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے مزمل اسلم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے جعلی ارسطو کی عقل کا اندازہ لگائیں۔ جس شخص کو یہ معلوم نہیں کہ صوبوں میں این ایچ اے کے علاوہ اپنی سڑکیں بھی ہوتی ہیں، ان کے صوبے میں نہیں ہیں اس لیے بیچارے کو معلوم نہیں۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ لیکن مزے کی بات ہے جعلی ارسطو پنا دکھانا ضرور ہے لیکن مجال ہے جو شرمندہ ہوتے ہوں۔وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ پنجاب کی اپنی سڑکیں 80 ہزار کلومیٹر ہیں، جن میں سے الحمدللہ وزیر اعلیٰ مریم نواز 50 ہزار سڑکیں بنوا چکی ہیں۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے رہائشی ڈولیوں پہ لٹکتے ہیں۔
