لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کویواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ کیلئے مسقط مدعو کر لیا گیا عالمی یوم رہائش پر یواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈکیلئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف مسقط جائیں گی ”یواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ”اقوام متحدہ کے ہیومن سیٹلمنٹ پروگرام سے متعلق اعلی ترین بین الاقومی اعزاز ہے پنجاب کا اپنی چھت اپنا گھر پراجیکٹ یواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ2026میں سرفہرست ہے’ پاکستان کے علاوہ میانمیر، برازیل، ٹیونس اورانگلینڈ /لندن کویواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈکیلئے منتخب کیا گیا ہے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف اپنی چھت اپناگھر پروگرام کے سکرول آف آنر ایوارڈ کیلئے خصوصی دعوت پر تقریب میں شرکت کریں گی عمان کے کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو یواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈپیش کیا جائے گا وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے یواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈپنجاب کے بے گھر افراد کے نام کردیا یواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈپنجاب کے بے گھر افراد کیلئے اعزاز ہے،اپنی چھت اپنا گھر پروگرام نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کاسب سے بہترین لوکاسٹ ہاؤسنگ پراجیکٹ ہے:مریم نوازشریف ”سکرول آف آنر ایوارڈ”سستی اورمناسب ترین رہائشگاہ، پائیدار اربن ڈویلپمنٹ،بنیادی شہری سہولتوں میں بہتری،شہری تعمیر نو،قدرتی آفات کے بحالی پروگرام کے اہداف کو مدنظر رکھ کر دیا جا تا ہے پاکستان میں پہلی اورآخری مرتبہ ایرا کے ڈپٹی چیئرمین نے 2007میں یواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ وصول کیا۔وزیراعلی مریم نوازشریف سے سپین کے سفیر کارلوس ارگون کی ملاقات،”لا لیگا "سپین کے تعاون سے لاہور میں پائلٹ فٹ بال اکیڈمی کے قیام پر تبادلہ خیال کیا۔ فٹ بال ورلڈ کپ میں سپین کی فتح پر مبارکباد،لاہور اور بارسلونا کو سسٹر سٹی قرار دینے کے امکانات کا جائزہ،ثقافت اور فنون لطیفہ کے شعبوں میں تعاون پر غور وزیراعلی مریم نواز شریف کی سپین کے سفیر کارلوس ارگون گل ڈی لا سرنااور کاروباری وفود کو سیالکوٹ اور لاہور کے دورے کی دعوت سپین سے آنیوالے تجارتی اور ثقافتی وفود کو پنجاب میں خوش آمدید کہیں گے،موسمی تبدیلی کے چیلنجز اور سموگ سے نمٹنے کیلئے سپین کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہیں گے:مریم نواز شریفبار سلونا میں اربن پلاننگ کے ذریعے روڈز اور عوامی مقامات کو پبلک فرینڈلی بنانے کے تجربے سے مستفیدہونا چاہتے ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب
