صنعا(ویب ڈیسک)یمن کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ صدارتی لیڈرشپ کونسل کے سربراہ رشاد العلیمی نے حوثی باغیوں کے خلاف ملک گیر فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ٹیلی ویژن پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے رشاد العلیمی نے کہا کہ فوجی کارروائی کا بنیادی مقصد حوثیوں کے زیر قبضہ یمنی علاقوں کو واپس لینا اور ملک بھر میں ریاست اور اس کے اداروں کی عملداری بحال کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج حوثیوں کے زیر قبضہ علاقوں کو واپس لینے اور ریاستی عملداری کو وسیع کرنے کے لیے فوجی کارروائیوں کے آغاز کا اعلان کر رہے ہیں۔رشاد العلیمی نے حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقوں کے عوام سے اپیل کی کہ وہ یمنی مسلح افواج کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔صدارتی لیڈرشپ کونسل کے سربراہ نے کہا کہ حوثیوں کے خلاف فوجی کارروائی کشیدگی کم کرنے کے لیے تمام پرامن مواقع اور راستے ختم ہونے کے بعد شروع کی جارہی ہے۔انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ یمنی ریاستی افواج جس شہر کو بھی حوثیوں کے قبضے سے آزاد کرائیں گی، وہاں فوری طور پر بحالی اور تعمیر نو کا عمل شروع کیا جائے گا۔رشاد العلیمی نے حوثی جنگجوں کو براہ راست پیغام دیتے ہوئے کہا کہ جو بھی شخص ہتھیار ڈال دے گا، اسے محفوظ واپسی اور عام معافی کی ضمانت دی جائے گی۔
بریکنگ نیوز
- امریکی انتخابات کی آمد’میری لینڈ میں سیاسی سرگرمیاں تیز
- بھارت نے جموں و کشمیر کومقامی باشندوں کے لیے جہنم بنا دیا، حریت کانفرنس
- پنوعاقل میں بزرگ مویشی تاجر دریا میں ڈوب کر جاں بحق، گھنٹوں بعد نعش برآمد
- کیلیفورنیا میں 18سال سے کم عمر شادی پر پابندی
- فیصل آباد: گلبرگ پولیس کی کارروائی، شہریوں کو لوٹنے والے دو ملزمان گرفتار
- ایک دن کے دوران پنجاب بھر میں 1416 ٹریفک حادثات 799افرادزخمی
- سپین میں رہائشی بحران، ہزاروں افراد سڑکوں پر آگئے
- پاکپتن ،دربار بابا فرید کے وضوخانہ میں پاؤں پھسلنے سے خاتون جاں بحق
- گورنر سندھ سے ایم ڈی پاکستان بیت المال کی ملاقات
- پاکستان سمیت دنیا بھر میں اساتذہ کرام کا عالمی دن ”ورلڈ ٹیچرز ڈے” آج منایا جائیگا
- گوگل میسجز میں بڑا اپڈیٹ نیا لانگ پریس مینو متعارف
- قصور:عطر سنگھ والا کے مقام پر دریائے ستلج میں دو نوجوان ڈوب گئے
- نہر میں30 سالہ علی ابراہیم ڈوب کر جاں بحق
- مختلف علاقوں سے جواں سال لڑکی سمیت چار افراد اغوا
- ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا فیس بک لائیو پر کھلی کچہری کا انعقاد
- اوباش ملزمان نے خاتون کو جنسی ہوس کا نشانہ بنا دیا
- زہریلا دودھ پینے سے 6 افراد کی حالت غیر ہو گئی
- کوئی نا جائز ڈیمانڈ نہیں کی سہیل آفریدی 7 نکاتی مسودہ سامنے لے آئے لانگ مارچ کرک پہنچ گیا
- پنجاب میں سڑکوں کے 5 منصوبے نجی شعبے کے سپرد حکومت کو 22 ارب کا ریونیو ملے گا مریم نواز نے افتتاح کر دیا
- ایران نے جوہری منصوبے ترک کر دئیے ٹرمپ دوبارہ حملے پر دفاع کیلئے پہلے سے زیاد ہ تیار ہیں عراقچی
