جموں(این این آئی)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں قابض حکام کی عوام دشمن پالیسیوں اور بڑھتی ہوئی معاشی مشکلات کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق احتجاجی مظاہروں سے معاشرے کے معاشی طور پر کمزور طبقات میں بڑھتی ہوئی مایوسی کی عکاسی ہوتی ہے جن کاکہنا ہے کہ یقین دہانیوں اور متعدد درخواستوں کے باوجود ان کی جائز شکایات کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ زندگی گزارنے کے بڑھتے ہوئے اخراجات، غیر محفوظ روزگار اور یوٹیلیٹی اخراجات میں اضافے نے محنت کش خاندانوں اور یومیہ اجرت پر کام کرنے والوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔جموں میں بڑی تعداد میں محکمہ صحت کے کارکنوں نے ڈوگرہ چوک میں مہاراجہ ہری سنگھ کے مجسمے کے قریب احتجاج کیا۔ مظاہرین نے اپنے معمولی معاوضوں میں اضافے اور زیر التوا مراعات کی ادائیگی کا مطالبہ کیا۔
بریکنگ نیوز
- محکمہ اوقاف کی ناقص کارکردگی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ایسی کتاب کی رونمائی کرا دی جو دستیاب ہی نہیں
- پنجاب ڈینٹل ادویات و ڈینٹل میٹریل اسٹاک میں خوردبرد سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف
- ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور کا مؤقف دینے سے گریز
- مجھے تو کوئی علم ہی نہیں ‘ سیکرٹری سے پوچھ کر بتائوں گا: ترجمان اوقاف
- حکومت اور اپوزیشن کو کھلے دل کے ساتھ مذاکراتی عمل جاری رکھنا چاہیے، جے یو آئی
- ریلوے کی 13 ایکسپریس مسافر ٹرینیں آئوٹ سورس کرنے کا فیصلہ
- بلوچستان کے 10 نوجوانوں کو ہر سال دنیا کی ممتاز جامعات میں پی ایچ ڈی اسکالرشپس دینے کا اعلان
- ترکیہ میں 35لاکھ بچے رسمی تعلیم سے محروم
- مقبوضہ کشمیر: سرینگر میںپانی کی شدید قلت کے خلاف خواتین کا دھرنا، سڑک بند
- انڈیا بلاک کا 7 اکتوبر کو جموں میں ‘جمہوریت بچاؤ’ ریلی کا اعلان
- کپتان پر حملہ کرنیوالا شریک پائلٹ برطانیہ میں زیرتعلیم رہا
- شیری رحمان کا رات بھر حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کی کوریج کرنے والے پارلیمانی رپورٹرز،کیمرہ مینز کو خراج تحسین
- اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار کے اعزاز میں الوداعی تقریب
- چوری ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
- سکھر حیدرآباد موٹروے ایم 6 کی تعمیر اگلے ماہ شروع ہوگی: عبدالعلیم خان
- عمران خان سے ملاقات کے بغیر لانگ مارچ کال آف کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا:حلیم عادل شیخ
- وزیراعظم آزاد کشمیر کا سابق سٹاف آفیسر سردار شفاعت خان کی وفات پر اظہار افسوس
- آل پاکستان انجمن تاجران کی سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی مذمت
- بھارت کی اپنی تاریخی ہزیمت چھپانے کی بھونڈی کوشش
- سندھ ٹیکنیکل بورڈ نے ڈی آئی ٹی ڈپلومہ کی رجسٹریشن کا شیڈول جاری کر دیا، 26 اکتوبر آخری تاریخ مقرر
