اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدہ تعلقات کے تناظر میں ماسکو فارمیٹ کا آٹھواں اجلاس 5 اکتوبر کو روس میں ہوگا، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دہشت گردی، سرحدی سلامتی اور باہمی اختلافات پر علاقائی سطح پر بات چیت کا ایک اور موقع فراہم ہوگا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے افغانستان کے لیے خصوصی نمائندہ محمد صادق وفد کی قیادت کریں گے۔ پاکستانی وفد میں وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکریٹری/ڈی جی افغانستان، ایران و ترکیہ نعیم اقبال چیمہ، افغانستان میں پاکستان کے سفیر عبید الرحمن نظامانی اور روس میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی بھی شامل ہوں گے۔افغان طالبان کی جانب سے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی وفد کی قیادت کریں گے تاہم محمد صادق اور امیر خان متقی کے درمیان دوطرفہ ملاقات تاحال طے نہیں ہوئی۔ افغان طالبان کے ایک عہدے دار کے مطابق طالبان کی جانب سے ایسی کسی ملاقات کی درخواست نہیں کی گئی۔پاکستان مسلسل یہ مقف اختیار کرتا رہا ہے کہ افغان سرزمین پر موجود مسلح گروہوں اور پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، جبکہ افغان طالبان پاکستان کے مقف کو مسترد کرتے ہوئے اسلام آباد پر افغان خودمختاری کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کرتے ہیں۔دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر خطے کے دیگر ممالک بھی تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔ روس نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان اختلافات کے حل کے لیے مذاکرات اور سیاسی رابطوں پر زور دیا ہے۔اس سے قبل چین نے بھی اپریل میں ارومچی میں پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کی تھی، تاہم ان مذاکرات سے کوئی نمایاں پیش رفت سامنے نہیں آسکی تھی۔روسی وزارت خارجہ کے مطابق ماسکو فارمیٹ اجلاس میں افغانستان اور علاقائی ممالک کے درمیان سیاسی و اقتصادی تعاون، دہشت گردی اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف مشترکہ کوششوں کو مضبوط بنانے سمیت دیگر امور پر غور کیا جائے گا۔
بریکنگ نیوز
- محکمہ اوقاف کی ناقص کارکردگی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ایسی کتاب کی رونمائی کرا دی جو دستیاب ہی نہیں
- پنجاب ڈینٹل ادویات و ڈینٹل میٹریل اسٹاک میں خوردبرد سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف
- ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور کا مؤقف دینے سے گریز
- مجھے تو کوئی علم ہی نہیں ‘ سیکرٹری سے پوچھ کر بتائوں گا: ترجمان اوقاف
- حکومت اور اپوزیشن کو کھلے دل کے ساتھ مذاکراتی عمل جاری رکھنا چاہیے، جے یو آئی
- ریلوے کی 13 ایکسپریس مسافر ٹرینیں آئوٹ سورس کرنے کا فیصلہ
- بلوچستان کے 10 نوجوانوں کو ہر سال دنیا کی ممتاز جامعات میں پی ایچ ڈی اسکالرشپس دینے کا اعلان
- ترکیہ میں 35لاکھ بچے رسمی تعلیم سے محروم
- مقبوضہ کشمیر: سرینگر میںپانی کی شدید قلت کے خلاف خواتین کا دھرنا، سڑک بند
- انڈیا بلاک کا 7 اکتوبر کو جموں میں ‘جمہوریت بچاؤ’ ریلی کا اعلان
- کپتان پر حملہ کرنیوالا شریک پائلٹ برطانیہ میں زیرتعلیم رہا
- شیری رحمان کا رات بھر حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کی کوریج کرنے والے پارلیمانی رپورٹرز،کیمرہ مینز کو خراج تحسین
- اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار کے اعزاز میں الوداعی تقریب
- چوری ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
- سکھر حیدرآباد موٹروے ایم 6 کی تعمیر اگلے ماہ شروع ہوگی: عبدالعلیم خان
- عمران خان سے ملاقات کے بغیر لانگ مارچ کال آف کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا:حلیم عادل شیخ
- وزیراعظم آزاد کشمیر کا سابق سٹاف آفیسر سردار شفاعت خان کی وفات پر اظہار افسوس
- آل پاکستان انجمن تاجران کی سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی مذمت
- بھارت کی اپنی تاریخی ہزیمت چھپانے کی بھونڈی کوشش
- سندھ ٹیکنیکل بورڈ نے ڈی آئی ٹی ڈپلومہ کی رجسٹریشن کا شیڈول جاری کر دیا، 26 اکتوبر آخری تاریخ مقرر
