قصور(ڈپٹی بیورو چیف) عطر سنگھ والا کے مقام پر دریائے ستلج میں دو نوجوان ڈوب گئے، ایک کو بچا لیا گیا، دوسرے کی تلاش جاری۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق لاہور سے مچھلی پکڑنے کے لیے دریائے ستلج آنے والے دو دوست اچانک دریا میں ڈوب گئے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے 25 سالہ علی عباس کو زندہ بچا لیا۔دوسری جانب 29 سالہ احمد تاحال لاپتا ہے، جس کی تلاش کے لیے ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیمیں ایک کشتی کی مدد سے سرچ آپریشن میں مصروف ہیں۔ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے لاپتا نوجوان کی تلاش جاری ہے۔
