اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی )جاپان – پاکستان سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر لوگو ڈیزائن مقابلے کا اعلان ۔ سال 2027 میں جاپان اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ منائی جائے گی۔ سفارتی تعلقات کے اس سنگ میل کو یادگار بنانے اور دونوں ممالک کے درمیان پائیدار دوستی کو مزید فروغ دینے کے لیے پاکستان اور جاپان کے شہریوں کو ڈیجیٹل لوگو ڈیزائن مقابلے میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔اس مقابلے کے توسط سے ایک ایسا لوگو ڈیزائن کرانا ہے جو جاپان اور پاکستان کے درمیان دوستی، شراکت داری اور قریبی تعلقات کی عکاسی کرتا ہو۔جیتنے والے ڈیزائن کو جاپان اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے لیے آفیشل لوگو کے طور پر منتخب کیا جائے گا اور اسے پورے سال 75 ویں سالگرہ کی یادگاری تقریبات اور سرگرمیوں کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ اس مقابلے میں کسی بھی عمر کے پاکستانی اور جاپانی شہری چاہے وہ دنیا میں کہیں بھی رہائش پذیر ہوں اپنا لوگو ڈیزائن بھیج کر شریک ہو سکتے ہیں۔مقابلے میں شرکت کرنے والے اپنا لوگو ڈیزائن جاپان کی وزارت خارجہ کے ساتھ ویسٹ ایشین ڈویژن میں اس ای میل پر japanpakistan75@mofa.go.jpپر بھیجیں ۔ لوگو ڈیزائن جمع کرانے کی آخری تاریخ 23 اکتوبر 2026 (بدھ) ہے۔ مقابلے کے نتائج کا اعلان دسمبر 2026 کے آخر میں جاپان کی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر کیا جائے گا۔پیش کردہ ڈیزائن اصل اور پہلے غیر مطبوعہ ہونا چاہیے۔ تفصیلی معلومات نیچے دیئے گئے لنک پر موجود ہیں۔
