مظفر آباد (این این آئی) آزاد جموں وکشمیر پولیس نے کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کو گرفتارکرلیا۔آزاد جموں وکشمیر پولیس کوٹلی کے حکام نے میڈیا کوبتایا کہ پولیس نے کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کو گرفتارکیا ہے، شرپسند نام نہاد پرامن احتجاج کا ڈرامہ رچا رہے ہیں۔پولیس نے کہا کہ شرپسند ٹولہ عوام کی معمولات زندگی کو مفلوج کرنے کی کوشش میں مصروف ہے، فسادی ٹولے کے سرغنہ ریاست میں افراتفری پھیلانے کی مذموم کوشش کررہے ہیں۔آزادکشمیرپولیس نے سرغنہ مسلح جتھہ ایازبٹ کا اعترافی بیان میڈیا کے سامنے پیش کیا۔
