اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں)وفاقی وزیرِ خزا نہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی بہتری کا عالمی مالیاتی ادارے بھی اعتراف کر رہے ہیں، حکومتی توجہ معاشی استحکام کے ساتھ ادارہ جاتی اصلاحات پر بھی ہے۔ وہ دسویں سالانہ مائیکرو فنانس کانفرنس سے ورچوئل خطاب کررہے تھے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہاکہ مائیکرو فنانس شعبہ مالی شمولیت کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، مائیکرو فنانس اداروں کے ذریعے چھوٹے کاروباروں کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کم آمدنی والے طبقات تک مالی سہولتوں کی رسائی بڑھائی جائے۔وزیرِ خزانہ کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل مالیاتی خدمات مائیکرو فنانس کے فروغ میں اہم ذریعہ ہیں، مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال سے عالمی معیشت متاثر ہوئی۔
وزیر خزانہ
