کراچی(ویب ڈیسک)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے قومی اسمبلی میں چیف وہپ اعجاز حسین جاکھرانی اور فریال تالپور نے ملاقات کی، ملاقات میں ایوان سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بلاول بھٹو زرداری سے سندھ اسمبلی کے سپیکر سید اویس شاہ نے بھی ملاقات کی، سندھ اسمبلی اور قانون سازی سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔بلاول بھٹو زرداری سے وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی جنید بلند نے ملاقات کی، جنید بلند نے پرائیویٹ انسٹی ٹیوٹس کو ریگولرائز کرنے کیلئے قانون سازی، محکمے کو ڈیجیٹلائز کرنے اور 63 انسٹی ٹیوٹس کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کے تحت چلانے کے حوالے سے بریفنگ دی۔قومی اسمبلی کی رکن مسرت رفیق مہیسر نے بھی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی، خواتین کے مسائل اور ان کے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔قومی اسمبلی کے رکن صادق میمن نے بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات میں ٹھٹہ کے عوامی مسائل اور ان کے حل سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا۔رکن سندھ اسمبلی فیاض بٹ نے بھی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور دادو کے عوام کے مسائل اور ان کے حل پر بریفنگ دی۔رکن سندھ اسمبلی زبیر جونیجو نے عطااللہ جونیجو کے ہمراہ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی، خیرپور ناتھن شاہ کے عوامی مسائل اور ان کے حل سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔پیپلزپارٹی رہنماں ارباب وزیر میمن اور ارباب کامران میمن نے بھی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی، ملاقات میں ٹھٹہ اور سجاول کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سکھر کے میئر بیرسٹر ارسلان شیخ نے بھی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور سکھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی۔ارسلان شیخ نے سکھر میونسپل کارپوریشن کو پیپر لیس کرنے کیلئے ڈیجیٹلائزیشن منصوبے، سکھر کے ایک لاکھ سے زائد گھرانوں کو صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے اور صاف پانی کی فراہمی کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبے سے بھی آگاہ کیا۔ملاقات میں سکھر میں گندے پانی کی ٹریٹمنٹ کے منصوبے پر بھی بریفنگ دی گئی، دریائے سندھ میں اخراج سے قبل 50 فیصد سے زائد گندے پانی کی ٹریٹمنٹ کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جبکہ اگلے مرحلے میں سکھر کے 100 فیصد گندے پانی کی ٹریٹمنٹ کا منصوبہ ہے۔بلاول بھٹو زرداری کو ایشیائی ترقیاتی بینک کے کلائمیٹ ایڈاپٹیشن انویسٹمنٹ پلاننگ فورم میں سکھر کیلئے پیش کیے گئے منصوبوں پر بھی بریفنگ دی گئی، منیلا میں ہونے والے فورم میں سکھر اور سندھ کے موسمیاتی موافقت کے منصوبے پیش کیے گئے۔بلاول بھٹو زرداری کو سکھر اور سندھ کیلئے شہری ترقی کے منصوبوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔
بریکنگ نیوز
- روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواستوں پر وفاقی حکومت و دیگر سے جواب طلب
- برائلر گوشت، فارمی انڈوںکے نرخ مستحکم
- شاہدرہ میں نومولود بچی کیکپڑے میں لپٹی لاش برامد
- پاکستان کے قونصل جنرل دبئی حسین محمد ،پی سی ایم اے کے سابق چیئرمین ڈاکٹر وسیم سرور بیوٹی ورلڈ مڈل ایسٹ میں پاکستان پویلین کا افتتاح کررہے ہیں۔
- نانا پاٹیکر نے ایک کروڑ معاوضہ مانگا، پروڈیوسر سے برتن بھی دھلوائے: پریش راول
- عدنان صدیقی نے تماشہ 5 کے فائنلسٹس کا اعلان کردیا
- ثابت کریں سٹیج کی کمائی کوحرام کہا’1 کروڑ انعام دوںگا: افتخار ٹھاکر
- بیوٹی ورلڈ مڈل ایسٹ میں پاکستانی مصنوعات کی بھرپور پذیرائی
- مزدور اور صنعتکار ملکی ترقی کے شراکت دار ہیں:ڈی جی آئی ایل او
- پاکستانی طالبعلم سعد محمود برانہ کی برطانیہ میں نمایاں کامیابی
- ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد
- لاہور: ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کھلی کچہری کے دوران سائلین کی شکایات سن کر متعلقہ افسران کو احکامات جاری کر رہے ہیں۔
- بی بی ایل، ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز نے پاکستان کے حارث رئوف پر نظریں جما لیں
- پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سپنر سعدیہ اقبال کے گھٹنے کی سرجری
- سری لنکا کے دھننجایا ڈی سلوا نے ٹیم کی کپتانی چھوڑ دی
- پاکستان انڈر 19 کے سابق کپتان حسن خان امریکی سکواڈ میں شامل
- اماراتی فرنچائز نے بابراعظم کو آئی ایل ٹی 20کیلئے سائن کرنیکی وجہ بتا دی
- سناف لیول معاہدہ طے پاکستان کو 121 ارب ڈالر ملیں گے آئی ایم ایف کا پٹرول ریلیف سکیم فوری ختم کرنے پر زور
- راولپنڈی:فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی ملاقات کر رہے ہیں
- روس یوکرین پر میزائل ڈرون حملے بچوں سمیت 28 افراد ہلاک
