لاہور(کورٹ رپورٹر ) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ
نیروزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواستوں پر وفاقی حکومت، اوگرا سمیت فریقین سے جواب طلب کرلیا، جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی اور کلائمیٹ سپورٹ لیوی کی تفصیلات عوام سے چھپائی جا رہی ہیں، سرکاری ویب سائٹس پر پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی اور کلائمیٹ سپورٹ لیوی کی مکمل تفصیلات دستیاب نہیں، روزانہ پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مہنگائی میں مسلسل اضافے کا باعث بن رہا ہے، عالمی منڈی میں قیمتیں کم ہونے کا فائدہ عوام کو منتقل نہیں کیا جا رہا، پٹرولیم قیمتوں کا مکمل فارمولا، پی ڈی ایل اور کلائمیٹ سپورٹ لیوی کی تفصیلات طلب کی جائیں، عدالت عوام کو معاشی استحصال سے بچانے کے لیے فوری مداخلت کرے ۔
