(کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکور٤ٹ کے
جسٹس حسن نواز مخدوم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے پنجاب میں زرعی ٹیکس میں اضافے کیخلاف درخواست پر عدالتی معاونت کیلئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو طلب کرلیا،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ درخواست میں اہم قانونی اور آئینی ایشوز سامنے آئے ہیں، کیس میں حکومت کا موقف آنا ضروری ہے ، جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ حکومت نے اسمبلی کو بائی پاس کرکے ززرعی ٹیکس بڑھایا ، آئی ایم ایف دباو پر آئین قربان نہیں کیا جا سکتا، درخواست میں آئی ایم ایف سے ہونے والی تمام خط و کتابت منظر عام پر لائی جائے، غیر شفاف ٹیکس نظام بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے ، حکومت نے آئینی تقاضے پورے کیے بغیر کسانوں پر بوجھ ڈال دیا، زرعی ٹیکس میں اضافے کو اسمبلی کی منظوری سے مشروط ہونا چاہیے ، استدعا ہے کہ زرعی ٹیکس بڑھانے کے تمام نوٹیفکیشنز غیر قانونی قرار دئیے جائیں
