لاہور (این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے ٹائر
مارکیٹ کے تاجروں کی آئینی درخواست منظور کرتے ہوئے کسٹمز حکام کی جانب سے رات گئے دکانوں اور گوداموں پر چھاپے مارنے، تالے توڑنے اور سامان ضبط کرنے کی کارروائی غیرقانونی قرار دے دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مزمل اختر شبیر اور جسٹس سید احسن رضا کاظمی نے عطا اللہ سمیت 10 دیگر تاجروں کی کسٹمز کارروائی کے خلاف درخواست پر فیصلہ جاری کیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ مالک کی عدم موجودگی میں دکانوں کے تالے توڑ کر سامان ضبط کرنا قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے، قانونی کارروائی کے بغیر تالے توڑ کر سامان اٹھانا کسٹمز حکام کا اختیار نہیں۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ایف بی آر کے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کسٹمز کی کارروائی بلاجواز اور غیر قانونی ہے جبکہ رات گئے گوداموں اور دکانوں پر چھاپے قانونی ضوابط کے منافی ہیں۔ عدالت کے مطابق رات میں چھاپے کے لیے چیف کلکٹر یا ڈائریکٹر جنرل کی پیشگی اجازت ضروری ہے ،کسٹمز ایکٹ کی دفعہ 163 اور ضابطہ فوجداری کی دفعہ 103 کی خلاف ورزی پر کی گئی کارروائی بھی کالعدم قرار دی جائے گی۔ فیصلے میں مزید کہا گیا کہ مالک اور آزاد گواہان کی موجودگی کے بغیر تیار کی گئی ضبطگی فہرست کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، تاجروں کو قانونی دستاویزات پیش کرنے کا موقع دیئے بغیر کارروائی کرنا بھی غیرقانونی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ قانون کے مقررہ طریقہ کار سے ہٹ کر کسٹمز کی ہر کارروائی غیرقانونی تصور ہوگی اور تاجروں کی دکانوں سے کسٹمز کی جانب سے کی گئی ضبطگی بھی کالعدم قرار دے دی۔
بریکنگ نیوز
- امریکہ بھر میں ٹرک ڈرائیوروں کا ایک روزہ احتجاج
- یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کا پوسٹ گریجویٹ طلبہ کی تحقیقی نگرانی سخت کرنیکا فیصلہ
- پنجاب میں زرعی ٹیکس میں اضافہ کیخلاف درخواست پرعدالتی معاونت کیلئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب طلب لاہور
- ڈاکٹر شیر افگن نیازی کی 14ویں برسی11اکتوبر کو منائی جائے گی
- فلسطین میں مظالم پر عالمی ضمیر کی مجرمانہ خاموشی انتہائی افسوسناک ‘جے یو آئی
- لاہور کا آلودہ ترین شہروں میں چھٹا نمبر
- دربارداتا گنج بخش میں سرکاری کیش غیر ملکی کرنسی کے ریکارڈ میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
- شیخوپورہ سی سی ڈی کے ساتھ مقابلوں میں 4 ڈاکو ہلاک
- ہائیکورٹ نے کسٹمز کے رات گئے چھاپے غیرقانونی قرار دیدیئے
- پاکستان ‘ بھارت کے درمیان بنیادی تنازع مقبوضہ کشمیر ہے: ٹیپو عثمان
- اسرائیلی فوج نے 7 اکتوبر کی برسی پر فلسطینیوں کی یادگاریں تباہ کر دیں
- روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواستوں پر وفاقی حکومت و دیگر سے جواب طلب
- برائلر گوشت، فارمی انڈوںکے نرخ مستحکم
- شاہدرہ میں نومولود بچی کیکپڑے میں لپٹی لاش برامد
- پاکستان کے قونصل جنرل دبئی حسین محمد ،پی سی ایم اے کے سابق چیئرمین ڈاکٹر وسیم سرور بیوٹی ورلڈ مڈل ایسٹ میں پاکستان پویلین کا افتتاح کررہے ہیں۔
- نانا پاٹیکر نے ایک کروڑ معاوضہ مانگا، پروڈیوسر سے برتن بھی دھلوائے: پریش راول
- عدنان صدیقی نے تماشہ 5 کے فائنلسٹس کا اعلان کردیا
- ثابت کریں سٹیج کی کمائی کوحرام کہا’1 کروڑ انعام دوںگا: افتخار ٹھاکر
- بیوٹی ورلڈ مڈل ایسٹ میں پاکستانی مصنوعات کی بھرپور پذیرائی
- مزدور اور صنعتکار ملکی ترقی کے شراکت دار ہیں:ڈی جی آئی ایل او
