لاہور(خبر نگار) محکمہ اوقاف پنجاب کے زیر انتظام دربار حضرت داتا گنج بخش لاہور میں سرکاری کیش اور غیر ملکی کرنسی کے ریکارڈ میں سنگین بے ضابطگیوں کا پردہ چاک ہوگیا، فرانزک آڈٹ میں 29 کیش کشادگیوں کے دوران امریکی ڈالرز، برطانوی پانڈز سمیت غیر ملکی کرنسی کے اندراج میں کٹنگ اور اوور رائٹنگ، کرنسی تبدیل کرنے اور نوٹوں کی تعداد میں ردوبدل کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ محکمہ اوقاف نے معاملے کو مس کنڈکٹ، کرپشن اور خوردبرد قرار دیتے ہوئے چار سابق افسران کے خلاف پیڈا ایکٹ 2006 کے تحت کارروائی شروع کردی ہے۔ چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب کی جانب سے 7 اکتوبر 2026 کو جاری کیے گئے شوکاز نوٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جولائی 2020 سے جون 2025 کے دوران داتا دربار کی کیش بک اور کیش کشادگیوں کے ریکارڈ میں سنگین نوعیت کی بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔ انکوائری کمیٹی کے مطابق مختلف کیش کشادگیوں کے دوران فارن کرنسی کے اندراج میں کٹنگ اور اوور رائٹنگ کرکے امریکی ڈالرز اور برطانوی پانڈز وغیرہ کو بھارتی کرنسی سمیت دیگر کرنسیوں میں تبدیل کیا گیا جبکہ کرنسی نوٹوں کی تعداد میں بھی ردوبدل کیا گیا، جسے فرانزک آڈٹ میں ثابت قرار دیا گیا۔ معاملہ صرف فارن کرنسی کے ریکارڈ تک محدود نہیں رہا بلکہ انکوائری کمیٹی نے کیش بک میں مختلف تاریخوں پر ادائیگیوں کے لیے درج کیے گئے چیکس کو بعدازاں منسوخ کرکے کیش بک سے حذف کیے جانے اور ان کے ذریعے رقوم خردبرد کیے جانے کی نشاندہی بھی کی ہے۔ محکمہ کی اپنی انکوائری رپورٹ کے مطابق مذکورہ اقدامات سے قومی خزانے کو مالی نقصان پہنچا اور متعلقہ افسران کے خلاف مس کنڈکٹ، کرپشن اور خردبرد کے الزامات سامنے آئے۔ شوکاز نوٹس کے مطابق سابق ایڈمنسٹریٹر شاہد حمید ورک پر براہ راست مالی خردبرد کے بجائے اپنے دور تعیناتی میں کمزور سپروائزری کردار کا الزام جزوی طور پر ثابت قرار دیا گیا ہے اور ان کی سالانہ ترقی پانچ سال کے لیے روکنے کی سفارش کی گئی ہے۔سابق منیجر شیخ جمیل احمد کے خلاف الزام ثابت ہونے پر پانچ سال تک سالانہ ترقی روکنے کے علاوہ 5,365 روپے کے مالی نقصان اور متعلقہ فارن کرنسی کی ریکوری کی سفارش کی گئی ہے۔سابق منیجر طاہر مقصود، جو اب برخاست ہوچکے ہیں، کے خلاف ایک بنیادی تنخواہ کے برابر جرمانے کے ساتھ فارن کرنسی میں کٹنگ اور ردوبدل کے نتیجے میں ہونے والے 3 لاکھ 88 ہزار 490 روپے کے مالی نقصان اور متعلقہ فارن کرنسی کے ایک چوتھائی حصے کی ریکوری کی سفارش کی گئی ہے۔ اسی طرح سابق منیجر گلاب ارشاد کے خلاف فارن کرنسی کے اندراج میں کٹنگ اور اوور رائٹنگ کا الزام ثابت قرار دیا گیا ہے، تاہم انکوائری کمیٹی کے مطابق اس عمل سے محکمہ کو مالی نقصان ثابت نہیں ہوا۔ ان کے دور میں غیر درج/غیر ایم پیچ شدہ فارن کرنسی کا ریکارڈ ملنے پر Censure (سرزنش) اور متعلقہ فارن کرنسی کے ایک چوتھائی حصے کی ریکوری کی سفارش کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق داتا دربار جیسے اہم مذہبی مقام کے مالی ریکارڈ میں فارن کرنسی اور کیش بک کے اندراجات میں اس نوعیت کی مبینہ ہیرا پھیری نے محکمہ اوقاف کے مالیاتی نگرانی کے نظام پر بھی سنگین سوالات کھڑے کردیئے ہیں۔ سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ اگر کیش بکس، فارن کرنسی اور چیکس کے ریکارڈ میں برسوں تک کٹنگ، اوور رائٹنگ اور اندراجات میں تبدیلیاں ہوتی رہیں تو متعلقہ اعلی حکام کا نگرانی کا نظام کہاں تھا؟ محکمہ اوقاف نے چاروں افسران کو انکوائری رپورٹ کی روشنی میں ایک یا ایک سے زائد سزاں سے قبل اپنا مقف پیش کرنے کا موقع دیتے ہوئے 14 اکتوبر 2026 کو صبح 11 بجے ذاتی سماعت کے لیے طلب کرلیا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ ذاتی سماعت کے بعد محکمہ اوقاف ذمہ داروں کے خلاف واقعی سخت کارروائی کرتا ہے یا مالی بے ضابطگیوں کی ایک اور انکوائری محض کاغذی کارروائی بن کر رہ جاتی ہے۔
بریکنگ نیوز
- امریکہ بھر میں ٹرک ڈرائیوروں کا ایک روزہ احتجاج
- یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کا پوسٹ گریجویٹ طلبہ کی تحقیقی نگرانی سخت کرنیکا فیصلہ
- پنجاب میں زرعی ٹیکس میں اضافہ کیخلاف درخواست پرعدالتی معاونت کیلئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب طلب لاہور
- ڈاکٹر شیر افگن نیازی کی 14ویں برسی11اکتوبر کو منائی جائے گی
- فلسطین میں مظالم پر عالمی ضمیر کی مجرمانہ خاموشی انتہائی افسوسناک ‘جے یو آئی
- لاہور کا آلودہ ترین شہروں میں چھٹا نمبر
- دربارداتا گنج بخش میں سرکاری کیش غیر ملکی کرنسی کے ریکارڈ میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
- شیخوپورہ سی سی ڈی کے ساتھ مقابلوں میں 4 ڈاکو ہلاک
- ہائیکورٹ نے کسٹمز کے رات گئے چھاپے غیرقانونی قرار دیدیئے
- پاکستان ‘ بھارت کے درمیان بنیادی تنازع مقبوضہ کشمیر ہے: ٹیپو عثمان
- اسرائیلی فوج نے 7 اکتوبر کی برسی پر فلسطینیوں کی یادگاریں تباہ کر دیں
- روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواستوں پر وفاقی حکومت و دیگر سے جواب طلب
- برائلر گوشت، فارمی انڈوںکے نرخ مستحکم
- شاہدرہ میں نومولود بچی کیکپڑے میں لپٹی لاش برامد
- پاکستان کے قونصل جنرل دبئی حسین محمد ،پی سی ایم اے کے سابق چیئرمین ڈاکٹر وسیم سرور بیوٹی ورلڈ مڈل ایسٹ میں پاکستان پویلین کا افتتاح کررہے ہیں۔
- نانا پاٹیکر نے ایک کروڑ معاوضہ مانگا، پروڈیوسر سے برتن بھی دھلوائے: پریش راول
- عدنان صدیقی نے تماشہ 5 کے فائنلسٹس کا اعلان کردیا
- ثابت کریں سٹیج کی کمائی کوحرام کہا’1 کروڑ انعام دوںگا: افتخار ٹھاکر
- بیوٹی ورلڈ مڈل ایسٹ میں پاکستانی مصنوعات کی بھرپور پذیرائی
- مزدور اور صنعتکار ملکی ترقی کے شراکت دار ہیں:ڈی جی آئی ایل او
