Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • صوابی میں نامعلوم افراد نے نوجوان کو قتل کر دیا
    • ڈپٹی کمشنر میرپور کا دوہرے سرٹیفکیٹ کی منسوخی کا نوٹیفکیشن جاری
    • سیکٹرز میں کمرشل تعمیرات کا معاملہ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن نے تفصیلات طلب کر لیں
    • 81 ٹن گدھے کا گوشت، ہڈیاں اور کھالیں چین کو برآمد
    • یاسین آباد میں پٹرول چھڑک کر خودکشی کی کوشش کرنیوالا شخص شدید جھلس گیا
    • کم عمر لڑکی کے جنسی استحصال کا خدشہ، ماں سمیت 3 خواتین آف لوڈ
    • ضیاء الحسن لنجار نے محکمہ قانون کے نئے سرکاری ویب پورٹل کا افتتاح کردیا
    • سندھ ڈاک ٹکٹ نے تاریخ میں منفرد شناخت قائم کی: وزیراعلیٰ سندھ
    • بوجہ جاری ضلعی ترقیاتی پراجیکٹس محدود فیڈرز پر عارضی بجلی بندش شیڈول
    • ایتھوپیا اور پاکستان کا تعلیم کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
    • عدالت نے علیمہ خانم کیخلاف درج مقدمے کا محفوظ فیصلہ تیسری مرتبہ موخر کر دیا
    • جامعات کو تمباکو اور نکوٹین سے پاک بنانے کیلئے چارٹر پر دستخط
    • 5لاکھ کی واپسی، موٹروے پولیس کی فرض شناسی پر وفاقی وزیر کا خراج تحسین
    • ڈپٹی کمشنرچکوال کی زیر صدارت اجلاس، واجب الادپانی بلوں بارے اجلاس
    • ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر چکوال نے پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ سکول میں شرکاء کو بریف کیا
    • سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دیں
    • راولپنڈی: کرکٹ سٹیڈیم میںپاکستان سری لنکا پہلا ٹی20میچ کیلئے سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایت پر موثر سکیورٹی و ٹریفک انتظامات۔
    • وزیراعظم کی منظوری کے بعد سود سے پاک حج سیونگ پلان کی تیاری
    • آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدے کے باوجود پاکستان سٹاک ایکس چینج میں رواں ہفتے کا اختتام منفی زون میں ہوا
    • حکومت سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ اور ہر ممکن سہولیات فراہم کرے اعتخار گیلانی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    وزیراعظم کی منظوری کے بعد سود سے پاک حج سیونگ پلان کی تیاری

    By Khabrain Newsاکتوبر 10, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

     

    اسلام آباد( نامہ نگار خصوصی)وزیراعظم پاکستان نے پاکستانی عازمینِ حج کی سہولت اور حج کی پیشگی مالی منصوبہ بندی کے لیے وزارتِ مذہبی  امور و بین المذاہب ہم آہنگی، وزارتِ خزانہ اور قومی بچت کی جانب سے پیش کردہ مشترکہ سمری کی منظوری دے دی ہے۔وزیراعظم کی منظوری کے بعد تینوں حکومتی اداروں کے اشتراک سے پاکستانی عازمینِ حج کے لیے شرعی اصولوں کے عین مطابق ، سود سے پاک حج سیونگ پلان متعارف کرانے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔  تفصیلات کے مطابق وزارتِ مذہبی امور میں آج جمعہ کے روز وفاقی سیکرٹری ابرار احمد مرزا کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں وزارتِ خزانہ، مرکزی قومی بچت اور حج ونگ کے نمائندہ افسران شریک ہوئے ۔  اجلاس میں بتایا گیا کہ حج سیونگ پلان کے تحت عازمینِ حج  مقدس سفر کی تیاری کے لیے پیشگی اور باقاعدہ بچت کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ مجوزہ نظام کے ذریعے عازمینِ حج ڈیجیٹل ذرائع سے ماہانہ بنیاد پر رقم جمع کرا سکیں گے جبکہ اپنی مرضی  کے مطابق بچت کی مدت کے انتخاب، فنڈز کی فیملی ٹرانسفر  ، کسی بھی وقت بلا کٹوتی رقم کی واپسی   سمیت دیگر سہولیات سے بھی استفادہ کر سکیں گے۔ سیکرٹری مذہبی امور نے کہا کہ حج سیونگ پلان کا بنیادی مقصد عازمینِ حج کو سفر حج کے اخراجات کے لیے بروقت اور منظم مالی منصوبہ بندی کا موقع فراہم کرنا ، بڑھتی مہنگائی کا مقابلہ اور مقدس سفر  کی تیاری کو مزید آسان بنانا ہے۔سیکرٹری مذہبی امور نے مزید کہا کہ متعلقہ ادارے منظور شدہ سمری کے مطابق اس کے قواعد و ضوابط دو ماہ کے اندر تیار کر لیں ۔ قواعد میں حج سیونگ فنڈ کے ساتھ  عمرہ سیونگ سکیم اور مذہبی زیارات   سیونگ سکیم  کی گنجائش بھی رکھی جائے ۔ ابتدائی طور پر وزارتِ مذہبی امور، وزارتِ خزانہ اور مرکزی قومی بچت کے باہمی اشتراک سے تیار کیا جانے والا یہ ڈیجیٹل نظام حج کی مالی منصوبہ بندی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہوگا جو حکومتی ویژن کے مطابق حج انتظامات کو ڈیجیٹائز کرنے کی ایک کڑی ہے۔حج سیونگ پلان کے طریقہ کار، اہلیت، مدت، ڈیجیٹل سہولیات اور دیگر متعلقہ تفصیلات مناسب وقت پر عوام کے لیے جاری کی جائیں گی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      صوابی میں نامعلوم افراد نے نوجوان کو قتل کر دیا

      ڈپٹی کمشنر میرپور کا دوہرے سرٹیفکیٹ کی منسوخی کا نوٹیفکیشن جاری

      سیکٹرز میں کمرشل تعمیرات کا معاملہ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن نے تفصیلات طلب کر لیں

      تازہ ترین

      ٹرمپ کے بجائے جج کو نوبیل امن انعام’ امریکا نے عالمی عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

      سائبیرین لیبارٹری واقعے پر جھوٹی معلومات پھیلائی جا رہی ہیں، ماریہ زخارووا

      پٹرول 66 پیسے سستا ڈیزل52 پیسے مہنگا

      خیبر پختونخوا میں گورنر راج آخری آپشن ہوگا:بلاول بھٹو

      سونے کی قیمت میں 6 ہزار روپے کا بڑا اضافہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 80 ہزار کے قریب

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.