چکوال(بیورو رپورٹ)ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمّد وقاص نذیر کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کاشف ذوالفقار کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر چکوال محمد سرفراز نے انچارج ٹریفک ایجوکیشن ونگ چکوال کے ہمراہ پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ سکول میں ڈرائیونگ کورس کے شرکاء کو ٹریفک قوانین، روڈ سیفٹی و محفوظ ڈرائیونگ کے اصولوں کے بارے میں بریف کرتے ہوئے ڈرائیونگ تھیوری لیکچر دیا اور کورس کے شرکاء کو جدید ڈرائیونگ سیمولیٹر کے ذریعہ ابتدائی ڈرائیونگ کی تربیت فراہم کی گئی۔
