کراچی (این این آئی) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عالمی یومِ ڈاک کے موقع پر ڈاک کے شعبے سے وابستہ کارکنوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کی سرزمین برصغیر میں ڈاک کی تاریخ کے حوالے سے نمایاں مقام رکھتی ہے۔ 1852ء میں جاری ہونے والے تاریخی ”سندھ ڈاک” ٹکٹ نے سندھ کو ڈاک کی عالمی تاریخ میں منفرد شناخت عطا کی۔وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے پیغام میں کہا کہ سندھ کی تاریخی ڈاک روایت برصغیر میں مواصلاتی نظام کی ترقی کا اہم باب ہے۔ قیامِ پاکستان کے بعد 1947ء میں محکمہ ڈاک و ٹیلی گراف نے ملک کے مواصلاتی نظام کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا، جبکہ ڈاک کا نظام قومی ترقی، تجارت اور عوامی رابطوں کے فروغ کا اہم ذریعہ رہا ہے۔
