صوابی(نمائندہ خبریں)صوابی میں نامعلوم افراد نے نوجوان کو قتل کر دیا، رئیس خان سکنہ صوابی نے تھانہ صوابی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کا 19 سالہ بیٹا جسیم گزشتہ ایک ماہ سے جاوید ہارڈ ویئر کے ساتھ کام کرتا تھا، جمعرات کے روز والد سے کہا کہ میں نے جاوید استاد کے نوکر کے ساتھ کسی بات پر جھگڑا کیا تھا ، عشا کو دودھ لانے
گھر سے نکلا ، دودھ 4 سالہ نواسہ القمہ لاکر کہا کہ ماموں جسیم کسی کے ساتھ چلا گیا، رات کو گھر نہ آنے پر تلاش شروع کردی اس دوران جمعہ کی صبح اطلاع ملی کہ پسر ام جسیم خان کی لاش کرکٹ گرانڈ کے قریب جاڑو کے مقام پر قتل شدہ پڑی ہے جب میں رشتہ داروں کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچا تو واقعی پسر ام جسیم خان کے دونوں ہاتھ رسی سے باندھے ہوئے قتل شدہ پڑا تھا جو کسی ملزم یا ملزمان نے اسلحہ آتشین سے فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا، میرا کسی کے ساتھ دشمنی یا دلبدی نہیں ہے، معلومات ہونے پر دعویداری کروں گا پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے،
