Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • فتح جنگ :پی پی پی کسان ونگ کے صدر آصف حیات خان گورنر پنجاب سردار سلیم خان سے ملاقات کررہے ہیں ۔
    • خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے بعد اسلام آباد میں سکیورٹی مزید سخت
    • ریاض:مشوانی قبائل کی جانب سے سراج الحق کے اعزاز میں دی گئی تقریب کے موقع پر لی گئی گروپ تصویر۔
    • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں ،9افراد گرفتار،پتنگیں،ڈوریں شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمدکرلیا
    • برٹش ہائی کمشنرکا ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات کے ہمراہ موضع مرید کا دورہ
    • کی کاوشیں جاری اسلام آباد کو ترقی یافتہ، سرسبز دارالحکومت بنانے کیلئے CDA
    • ریاض:مشوانی قومی تڑون قبیلہ کی جانب سے سراج الحق کے اعزاز میں عشائیہ
    • پنجاب کالج جنڈ میں پرنسپل ملک اقبال کی زیرِ صدارت سیرت النبی ۖ کانفرنس
    • پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں سر عام غیر قانونی ایل پی جی گیس بھرنے کا سلسلہ جاری
    • کرکٹ سیریز کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے: مشتاق سکھیرا
    • نوٹسز بے سود3 ہزار سے زائد شاپنگ مالز بڑی عمارتیں فائر سیفٹی انتظامات سے محروم
    • راولپنڈی،،شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والے 2 افراد گرفتار
    • راولپنڈی، 3 مختلف مقدمات میں مطلوب 4 اشتہاری مجرم گرفتار
    • پاکستان سری لنکا دوسرا ٹی 20 میچ پر سکیورٹی و ٹریفک کے موثر انتظامات
    • کراچی:ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے گلستان جوہر میں نئے صوبوں ‘ انتظامی یونٹس اور بااختیار بلدیاتی نظام کے حوالے سے منعقدہ عوامی رابطہ مہم سے ڈاکٹر فاروق ستار خطاب کر رہے ہیں۔
    • جاپانی سفیر اکاماٹسو شوئچی کی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، فیروز شاہ سے ملاقات
    • کراچی پورٹ کی عالمی انڈیکس میں ریکارڈ کارکردگی، وزیراعلیٰ سندھ کی مبارکباد
    • راولپنڈی کینٹ بورڈ کے دروازے عوام کیلئے ہمیشہ کھلے ہیں:زاہد بختاوری
    • لاہور:چڑیا گھرکی سیر کیلئے آنے والے شہری داخلی راستے پر اپنی ٹکٹ چیک کرا رہے ہیں۔
    • صحافیوں پر فیصل ہلزانتظامیہ کا تشدد معاملہ، رشید مغل کا حکام سے نوٹس کا مطالبہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سنوکر کلبوں اور شیشہ سینٹرز کی بھرمار

    By Khabrain Newsاکتوبر 11, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    راولپنڈی (عرفان طاہر چوہان سے) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سنوکر کلبوں اور شیشہ سینٹرز کی بھرمار، نوجوان نسل مبینہ طور پر بے راہ روی کا شکار ہونے لگی۔ بعض سنوکر کلبوں میں منشیات کے استعمال اور جوئے کی سرگرمیوں کی شکایات سامنے آنے لگیں، جبکہ کلبوں میں لڑائی جھگڑوں کے دوران قیمتی جانیں ضائع ہونے کے واقعات بھی
    پیش آ چکے ہیں۔ متعلقہ علاقوں میں رات گئے تک مشکوک افراد کی آمدورفت، شور شرابہ، گالی گلوچ اور لڑائی جھگڑوں کے باعث اہلِ علاقہ شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ شہریوں نے سی پی او راولپنڈی سے فوری نوٹس لینے اور غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صادق آباد، تھانہ پیرودھائی، تھانہ صدر بیرونی، تھانہ سول لائن اور تھانہ نصیر آباد کی حدود میں مختلف مقامات پر قائم سنوکر کلب علاقہ مکینوں کے لیے دردِ سر بن گئے ہیں۔ بیت صدا کالونی، مصریال چوک کے قریب رینج روڈ، شالے ویلی، لالکرتی، صادق آباد اور دیگر علاقوں میں سنوکر کلبوں اور شیشہ سینٹرز کی موجودگی پر شہریوں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔اہلِ علاقہ کے مطابق بعض سنوکر کلبوں میں رات گئے تک مشکوک افراد کی آمدورفت جاری رہتی ہے، جبکہ نوجوانوں کی جانب سے مبینہ طور پر منشیات کے استعمال اور جوئے کی سرگرمیوں کی شکایات بھی سامنے آ رہی ہیں۔ مکینوں کا کہنا ہے کہ ان سرگرمیوں کے باعث آئے روز لڑائی جھگڑے، شور شرابہ اور گالی گلوچ معمول بنتے جا رہے ہیں، جس سے علاقے کا ماحول متاثر ہو رہا ہے۔شہریوں کے مطابق شام کے اوقات میں سنوکر کلبوں کے باہر موٹر سائیکلوں کی بڑی تعداد کھڑی ہو جاتی ہے اور نوجوانوں کے مختلف گروہ گلیوں میں موجود رہتے ہیں، جس سے اہلِ محلہ کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ خواتین اور بچوں کو بھی پریشانی کا سامنا ہے، جبکہ اہلِ علاقہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر ان سرگرمیوں پر قابو نہ پایا گیا تو مستقبل میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آ سکتا ہے۔مکینوں کا کہنا ہے کہ سنوکر کھیلنے کے نام پر قائم بعض کلبوں میں مبینہ غیرقانونی سرگرمیوں کی شکایات کو نظرانداز نہیں کیا جانا چاہیے۔ ان کے مطابق ماضی میں بھی سنوکر کلبوں میں لڑائی جھگڑوں کے دوران جانی نقصان کے واقعات پیش آ چکے ہیں، اس لیے متعلقہ پولیس حکام کو ان مقامات کی نگرانی اور شکایات کی فوری جانچ پڑتال کرنی چاہیے۔اہلِ علاقہ نے مزید بتایا کہ وہ متعدد مرتبہ متعلقہ حکام کی توجہ اس مسئلے کی جانب مبذول کرا چکے ہیں، تاہم ان کے بقول تاحال مثر کارروائی دیکھنے میں نہیں آئی۔ شہریوں نے سی پی او راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر بھر میں قائم سنوکر کلبوں اور شیشہ سینٹرز کی جانچ پڑتال کی جائے، جہاں منشیات، جوئے یا دیگر غیرقانونی سرگرمیوں کی شکایات ہوں وہاں قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور رات گئے تک جاری رہنے والی سرگرمیوں کی بھی نگرانی کی جائے، تاکہ نوجوان نسل کو منفی سرگرمیوں سے محفوظ رکھنے کے ساتھ ساتھ اہلِ علاقہ کے لیے پرامن ماحول یقینی بنایا جا سکے۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      فتح جنگ :پی پی پی کسان ونگ کے صدر آصف حیات خان گورنر پنجاب سردار سلیم خان سے ملاقات کررہے ہیں ۔

      خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے بعد اسلام آباد میں سکیورٹی مزید سخت

      ریاض:مشوانی قبائل کی جانب سے سراج الحق کے اعزاز میں دی گئی تقریب کے موقع پر لی گئی گروپ تصویر۔

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.