راولپنڈی)سٹی رپورٹر(سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی زیر صدارت پولیس لائینز ہیڈکوارٹرز میں میٹنگ، ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انویسٹیگیشن، ایس پی سیکورٹی، ایس پی ہیڈکوارٹرز، ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور دیگر سینئر افسران کی شرکت۔ تفصیلات کے مطابق سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی زیر صدارت پولیس لائینز ہیڈکوارٹرز میں میٹنگ کا انعقاد، ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انویسٹیگیشن، ایس پی سیکورٹی، ایس پی ہیڈکوارٹرز، ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی، سی پی او نے کرکٹ سیریز اور امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا،سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا کہناتھاکہ کرکٹ سیریز کے لئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں، شہر بھر میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں، شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے جس پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا، خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی، شہری کسی بھی غیر قانونی یا شرپسند سرگرمی کا حصہ نہ بنیں،شہریوں کی جان و مال اور املاک کی حفاظت اولین ذمہ داری ہے جسے یقینی بنایا جائے گا۔
