Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ ناصر مشتاق بابا گورونانک دیوجی کے 557 ویں جنم دن کے سلسلہ میں منعقدہ انتظامی اجلاس کی صدارت کررہے ہیں ‘ ڈپٹی سیکرٹری سادات شہباز خان’ ڈپٹی سیکرٹری سید فراز عباس اور دیگر افسران موجود ہیں۔
    • جیلوں میں گنجائش سے 90 فیصد زیادہ قیدی 75 فیسد انصاف کے منتظر
    • وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا نواحی شہر بھارہ کہو ڈرگ مافیا کے نرغے میں
    • راولپنڈی ٹریفک پولیس کا ماحولیاتی آلودگی اور سموگ پیدا کرنیوالی گاڑیوں کیخلاف بڑے پیمانے پر کاروائی کا فیصلہ
    • پشاور اسکول حادثہ، جاپانی سفیر کا بچوں اور استاد کی اموات پر اظہارِ تعزیت
    • چیئرمین سی ڈی اے کا اسلام آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ
    • معصوم بچوں کے جانی نقصان پر دل رنجیدہ ہے: سر دار ایاز صادق
    • ملک نصیر کی زیر نگرانی ایس آئی مبین کی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی
    • ٹی ایم یو سی کے کلاس آف 2026 کے گریجویٹس کے اعزاز میں تقریب
    • شہباز لغاری کا گلشنِ حدید میں ایک خاندان کے مبینہ اجتماعی خودکشی کے واقعے پر تشویش کا اظہار
    • کراچی میں گرمی کی شدت برقرار، پارہ 39 ڈگری تک جانے کا امکان
    • اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر نئی رپورٹ جاری کرے،پاکستان
    • آازاد کشمیر کی داخلی خود اختیاری تشخیص کو کوئی خطرہ نہیں طارق فاروق
    • ڈکیتی کی واردات اور شہری کا موٹر سائیکل چوری پولیس نے ایف ائی ار درج کر لی
    • تھانہ جاتلی کے علاقے دیوی داتا میں سی سی ڈی پولیس کا مبینہ مقابلہ
    • ورلڈ بینک کا واسا لاہور کے ترقیاتی منصوبوں میں تعاون بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار
    • موٹر سائیکل سوار 3 ملزمان کی پولیسپارٹی پر فائرنگ، فائرنگ کے دوران زخمیملزم سمیت دو ملزمان گرفتار، ساتھی فرار
    • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں 5 افراد کو حراست میں لے کر چرس اور شراب برآمد کر لی
    • گنجمنڈی پولیس کی کارروائی، ایک روز قبل ذاتی رنجش پر ساتھیوں کے ہمراہ تشدد کرکے دو شہریوں کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار
    • گھریلو تنازعے پر 45 سالہ مشتاق نامی شخص نے اپنی بیوی کو گلا دبا کر قتل کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    دیہی خواتین پنجاب کی ترقی خوشحالی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں مریم نواز

    By Khabrain Newsاکتوبر 16, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور، ساہیوال (نیوز ایجنسیاں، نمائندہ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ دیہی خواتین محنت،
    محبت، احساس ذمہ داری اور قربانی کی زندہ مثال ہیں۔ دیہی خواتین کی محنت سے پنجاب کی زمین لہلہاتی ہے،گھر آباد ہوتے ہیں اور معیشت مستحکم ہوتی ہے۔ دیہی عورت محض ایک محنت کش نہیں بلکہ پنجاب کی ترقی میں اپنا کردار ادا کررہی ہے۔دیہی خاتون سمیت ہر عورت کا تحفظ میری ریڈ لائن ہے۔ دیہی خواتین کے عالمی دن پراپنے پیغام میںوزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ دیہی خواتین کے حقوق کا دن منانے کامقصد دیہاتی خواتین کی محنت اور کاوشوں کا اعتراف کرنا ہے۔ دیہی خواتین کی عظمت، قربانی اور انتھک محنت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ چاہتی ہوں کہ دیہی خواتین صرف فارمر نہ رہیں بلکہ خود فیصلہ ساز اور معاشی قوت بنیں۔ایک مضبوط، خودکفیل اور خوشحال پنجاب کی تعمیر دیہی خواتین کے کردار کے بغیر ممکن نہیں۔ حکومت پنجاب نے دیہی خواتین کے لیے نئے مواقع، آسان سہولیات، ہنر مندی کے پروگرام لانچ کیے ہیں۔دیہی خواتین کسان کارڈ،لائیوسٹاک کارڈاورہمت کارڈ سے مستفید ہو رہی ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ دیہی خواتین کے لئے پنجاب کے تمام بنیادی مراکز صحت کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔کاروبار کے لئے بلاسود قرضے، لیپ ٹاپ اور تعلیمی سکالرشپ سے دیہی بیٹیوں کی زندگیوں میں حقیقی تبدیلی آرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ دیہی خواتین کو ترقی کے دور میں شریک کرنے کے لئے سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کاآغاز کر رہے ہیں۔ دیہی خواتین کے خود روزگارکے لیے مویشی مہیا کیے جارہے ہیں۔ورچوئل پولیس سٹیشن ہر طبقہ کی خواتین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے رحیم یار خان میں دکاندار پر پیرا افسر کے تشدد کا نوٹس لے لیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فوری ایکشن لیتے ہوئے پیرا افسر کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں۔ کسی شہری کے ساتھ پرتشدد رویہ اپنانے کی اجازت نہیں دینگے۔قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بصارت سے محروم خصوصی افراد کی ہمت، حوصلے، لگن اور جذبہ و ولولہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ سفید چھڑی کے تحفظ کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ بصارت سے محروم خصوصی افراد کیلئے انکے اہلخانہ اور متعلقہ خصوصی اداروں کی لگن، خلوص اور خدمات قابلِ ستائش ہیں۔سفید چھڑی کے تحفظ کا عالمی دن بصارت سے محروم لاکھوں افراد کے وقار کو اجاگر کرنے کا دن ہے۔ سفید چھڑی بصارت سے محروم افراد کو روزمرہ زندگی میں خودمختاری کے ساتھ حصہ لینے کے قابل بناتا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ زندگی کے ہر شعبے میں بصارت سے محروم خصوصی افراد کی کامیابیاں بھرپور تحسین کی مستحق ہیں۔بصارت کے محروم تمام باصلاحیت افراد کی کامیابیوں اور نمایاں سنگِ میل پر فخر ہے۔سفید چھڑی کا دن بصارت سے محروم افراد کے بارے میں آگاہی بڑھانے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں خصوصی افراد کے حقوق، تحفظ، خودمختاری کے لیے لگن اور خلوص کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ماڈل صدر بازار ساہیوال کا افتتاح کر دیا۔ اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ساہیوال یونیورسٹی میں ایک تقریب کے دوران بچیوں سے گھل مل گئیں اور سیلفیاں بناتی رہیں۔ ساہیوال ماڈل صدر بازار کے افتتاح پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا پرتپاک استقبال کیا گیا، پولیس کی طرف سے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔ آر پی او ساہیوال رانا ایاز سلیم اور ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو نے سکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کی اور متعلقہ افسران و اہلکاروں کو سکیورٹی کے مؤثر انتظامات یقینی بنانے کی ہدایات دیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی ساہیوال آمد اور ماڈل صدر بازار کے افتتاح کے موقع پر انتظامیہ، پولیس، تاجر برادری اور شہریوں کی بھرپور موجودگی نمایاں رہی۔
    مریم نواز

    Khabrain News

      Keep Reading

      سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ ناصر مشتاق بابا گورونانک دیوجی کے 557 ویں جنم دن کے سلسلہ میں منعقدہ انتظامی اجلاس کی صدارت کررہے ہیں ‘ ڈپٹی سیکرٹری سادات شہباز خان’ ڈپٹی سیکرٹری سید فراز عباس اور دیگر افسران موجود ہیں۔

      جیلوں میں گنجائش سے 90 فیصد زیادہ قیدی 75 فیسد انصاف کے منتظر

      وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا نواحی شہر بھارہ کہو ڈرگ مافیا کے نرغے میں

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.