٨واشنگٹن(خبریں ڈیجیٹل) امریکہ کی آٹھ ریاستوں نے مصنوعی ذہانت کی کمپنی اوپن اے آئی (OpenAI) کے خلاف مقدمات دائر کر دیے ہیں۔ ریاستی حکام نے الزامعائد کیا ہے کہ کمپنی کا چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی (ChatGPT) بچوں اور نوعمر صارفین کو نقصان پہنچا سکتا ہے اور اس کی حفاظت سے متعلق صارفین کو گمراہ کیا گیا ہے۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق، یہ مقدمات 14 اکتوبر 2026 کو آئیووا، کنساس، ایریزونا، آرکنساس، آئیڈاہو، مونٹانا، نیبراسکا اور ویسٹ ورجینیا کی جانب سے متعلقہ ریاستی عدالتوں میں الگ الگ دائر کیے گئے۔

