واشنگٹن (این این آئی)امریکا کی 8ریاستوں نے اوپن اے آئی کے خلاف ملک کی مختلف عدالتوں میں مقدمات دائر کر دیے۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق مقدمات چیٹ جی پی ٹی سے بچوں کو نقصان پہنچنے کے الزام پر دائر کیے گئے ہیں۔اوپن اے آئی کیخلاف مقدمات آئیووا، کنساس اور امریکا کی چھ دیگر ریاستوں نے دائر کیے ہیں۔خبر ایجنسی کا کہنا تھا مقدمات میں الزام ہے کہ چیٹ جی پی ٹی کے باعث بچوں کو نقصان پہنچا ہے۔مقدمات میں الزام یہ بھی ہے کہ چیٹ بوٹ نے بچوں کو خود یا دوسروں کو نقصان پہنچانے کے طریقے بتائے ہیں۔
