لاہور (این این آئی) پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن و تجدیدکی مدت 3سال تک بڑھانے پر
کام شروع نہ ہوسکا۔ ترجمان ذرئع کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے رجسٹریشن کی مدت بڑھانے کے لئے پورٹل اپڈیٹ کرنے کا اعلان کیا تھا،اعلان کے باوجود پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن کا پورٹل تاحال اپ ڈیٹ نہ کیا جاسکا۔ پورٹل بند ہونے سے پرائیویٹ سکولوں کی نئی رجسٹریشن اور تجدید کا عمل التواء کا شکار ہے،سکولوں کی رجسٹریشن اور تجدید کا عمل شروع نہ ہونے سے مالکان پریشانی سے دوچار ہیں۔پرائیویٹ سکولوں نے رجسٹریشن پورٹل فوری اپ ڈیٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
