راولپنڈی(سٹی رپورٹر)گنجمنڈی پولیس کی کارروائی، ایک روز قبل ذاتی رنجش پر ساتھیوں کے ہمراہ تشدد کرکے دو شہریوں کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق گنجمنڈی پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے ایک روز قبل ذاتی رنجش پر ساتھیوں کے ہمراہ تشدد کرکے دو شہریوں کو زخمی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، گنجمنڈی پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزم کوگرفتار کر لیا، ملزم کے دیگر ساتھی کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیے جا رہے ہیں، ایس پی راول بیدار بخت گوندل کا کہنا تھا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا۔
