گوجرخان ( بیورو رپورٹ)گوجر خان بیکری میں ڈکیتی کی واردات اور شہری کا موٹر سائیکل چوری پولیس نے ایف ائی ار درج کر لی پولیس تھانہ گوجر خان میں نصیر احمد سکنہ وارڈ نمبر 15 نے ایف ائی ار
درج کرائی اس نے بڑکی موڑ کے قریب سروس روڈ بیکری بنا رکھی ہے گزشتہ شام سات بجے بجلی بند ہوگی اسی دوران ایک نوجوان لڑکا میری دکان میں داخل ہوا اس کے پاس پسٹل تھا مجھے کہا جو کیش ہے میرے حوالے کر دو میں اکیلا تھا لائٹ بھی کم تھی دن بھر کی کیش 30 ہزار لے کر فرار ہوا اس وقت دو لڑکے باہر موٹر سائیکل پر کھڑے تھے جو اس کو ہمراہ سوار کر کے گوجرخان شہر کی طرف فرار ہو گئے ادھر پولیس تھانہ گوجرخان میں نعمان فاروق سکنہ ڈہوک ہیلیاں نے ایف ائی ار درج کرائی کہ اس نے اپنا موٹر سائیکل ہونڈا ون ٹو فائو مالیت اڑھائی لاکھ روپے مسلم سکول کے قریب کھڑا کیا اور اپنے رشتہ داروں کے گھر چلا گیا ایک گھنٹے کے بعد واپس ایا تو دیکھا موٹر سائیکل موجود نہ تھا نامعلوم چور موٹر سائیکل چرا کر لے گئے پولیس تھانہ گوجر خان نے ایف ائی ار درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی
