اقوام متحدہ(این این آئی)پاکستان نے بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی جاری خلاف ورزیوں کے حوالےسے اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ مطالبہ پاکستان کے قائم مقام مستقل مندوب عثمان جدون نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی میں انسانی حقوق کے ہائی کمشنر وولکر ترک کی بریفنگ کے بعد ہونے والے مکالمے کے دوران کیا۔ وولکر ترک نے کمیٹی کو بتایا کہ دنیا میں مسلح تنازعات کی تعداد 2010 کے بعد سے دوگنا ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا اس وقت شدید عالمی بے یقینی، ساختی عدم مساوات اور بڑھتے ہوئے مسلح تنازعات کا سامنا کر رہی ہے۔انہوں نے غزہ، یوکرین، سوڈان، لبنان، میانمار اور جمہوری جمہوریہ کانگو سمیت مختلف تنازعات سے متاثرہ علاقوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان مقامات پر بین الاقوامی قانون کو نظرانداز کیا جا رہا ہے اور انسانی حقوق کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔ان کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق امن، انصاف اور پائیداری کے لیے امید کا سب سے بڑا ذریعہ ہیں۔پاکستانی مندوب سفیر عثمان جدون نے کہا کہ کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت سے محروم رکھا جا رہا ہے۔
بریکنگ نیوز
- سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ ناصر مشتاق بابا گورونانک دیوجی کے 557 ویں جنم دن کے سلسلہ میں منعقدہ انتظامی اجلاس کی صدارت کررہے ہیں ‘ ڈپٹی سیکرٹری سادات شہباز خان’ ڈپٹی سیکرٹری سید فراز عباس اور دیگر افسران موجود ہیں۔
- جیلوں میں گنجائش سے 90 فیصد زیادہ قیدی 75 فیسد انصاف کے منتظر
- وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا نواحی شہر بھارہ کہو ڈرگ مافیا کے نرغے میں
- راولپنڈی ٹریفک پولیس کا ماحولیاتی آلودگی اور سموگ پیدا کرنیوالی گاڑیوں کیخلاف بڑے پیمانے پر کاروائی کا فیصلہ
- پشاور اسکول حادثہ، جاپانی سفیر کا بچوں اور استاد کی اموات پر اظہارِ تعزیت
- چیئرمین سی ڈی اے کا اسلام آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ
- معصوم بچوں کے جانی نقصان پر دل رنجیدہ ہے: سر دار ایاز صادق
- ملک نصیر کی زیر نگرانی ایس آئی مبین کی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی
- ٹی ایم یو سی کے کلاس آف 2026 کے گریجویٹس کے اعزاز میں تقریب
- شہباز لغاری کا گلشنِ حدید میں ایک خاندان کے مبینہ اجتماعی خودکشی کے واقعے پر تشویش کا اظہار
- کراچی میں گرمی کی شدت برقرار، پارہ 39 ڈگری تک جانے کا امکان
- اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر نئی رپورٹ جاری کرے،پاکستان
- آازاد کشمیر کی داخلی خود اختیاری تشخیص کو کوئی خطرہ نہیں طارق فاروق
- ڈکیتی کی واردات اور شہری کا موٹر سائیکل چوری پولیس نے ایف ائی ار درج کر لی
- تھانہ جاتلی کے علاقے دیوی داتا میں سی سی ڈی پولیس کا مبینہ مقابلہ
- ورلڈ بینک کا واسا لاہور کے ترقیاتی منصوبوں میں تعاون بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار
- موٹر سائیکل سوار 3 ملزمان کی پولیسپارٹی پر فائرنگ، فائرنگ کے دوران زخمیملزم سمیت دو ملزمان گرفتار، ساتھی فرار
- راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں 5 افراد کو حراست میں لے کر چرس اور شراب برآمد کر لی
- گنجمنڈی پولیس کی کارروائی، ایک روز قبل ذاتی رنجش پر ساتھیوں کے ہمراہ تشدد کرکے دو شہریوں کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار
- گھریلو تنازعے پر 45 سالہ مشتاق نامی شخص نے اپنی بیوی کو گلا دبا کر قتل کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا
