کراچی (این این آئی) شہر قائد میں آئندہ چند روز کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
ہے، جبکہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ پیش گوئی کے مطابق جمعرات کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ جمعہ اور ہفتہ کو پارہ 39 ڈگری تک تجاوز کرسکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں مختلف سمتوں سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے کے باعث شہریوں کو درج شدہ درجہ حرارت کے مقابلے میں زیادہ گرمی محسوس ہوسکتی ہے۔واضح رہے کہ اکتوبر میں کراچی کا موسم عموماً گرم رہتا ہے، جہاں دن کے وقت تیز دھوپ جبکہ شام اور رات کے اوقات میں نسبتاً بہتر موسم رہنے کا امکان ہوتا ہے۔
