Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ ناصر مشتاق بابا گورونانک دیوجی کے 557 ویں جنم دن کے سلسلہ میں منعقدہ انتظامی اجلاس کی صدارت کررہے ہیں ‘ ڈپٹی سیکرٹری سادات شہباز خان’ ڈپٹی سیکرٹری سید فراز عباس اور دیگر افسران موجود ہیں۔
    • جیلوں میں گنجائش سے 90 فیصد زیادہ قیدی 75 فیسد انصاف کے منتظر
    • وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا نواحی شہر بھارہ کہو ڈرگ مافیا کے نرغے میں
    • راولپنڈی ٹریفک پولیس کا ماحولیاتی آلودگی اور سموگ پیدا کرنیوالی گاڑیوں کیخلاف بڑے پیمانے پر کاروائی کا فیصلہ
    • پشاور اسکول حادثہ، جاپانی سفیر کا بچوں اور استاد کی اموات پر اظہارِ تعزیت
    • چیئرمین سی ڈی اے کا اسلام آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ
    • معصوم بچوں کے جانی نقصان پر دل رنجیدہ ہے: سر دار ایاز صادق
    • ملک نصیر کی زیر نگرانی ایس آئی مبین کی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی
    • ٹی ایم یو سی کے کلاس آف 2026 کے گریجویٹس کے اعزاز میں تقریب
    • شہباز لغاری کا گلشنِ حدید میں ایک خاندان کے مبینہ اجتماعی خودکشی کے واقعے پر تشویش کا اظہار
    • کراچی میں گرمی کی شدت برقرار، پارہ 39 ڈگری تک جانے کا امکان
    • اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر نئی رپورٹ جاری کرے،پاکستان
    • آازاد کشمیر کی داخلی خود اختیاری تشخیص کو کوئی خطرہ نہیں طارق فاروق
    • ڈکیتی کی واردات اور شہری کا موٹر سائیکل چوری پولیس نے ایف ائی ار درج کر لی
    • تھانہ جاتلی کے علاقے دیوی داتا میں سی سی ڈی پولیس کا مبینہ مقابلہ
    • ورلڈ بینک کا واسا لاہور کے ترقیاتی منصوبوں میں تعاون بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار
    • موٹر سائیکل سوار 3 ملزمان کی پولیسپارٹی پر فائرنگ، فائرنگ کے دوران زخمیملزم سمیت دو ملزمان گرفتار، ساتھی فرار
    • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں 5 افراد کو حراست میں لے کر چرس اور شراب برآمد کر لی
    • گنجمنڈی پولیس کی کارروائی، ایک روز قبل ذاتی رنجش پر ساتھیوں کے ہمراہ تشدد کرکے دو شہریوں کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار
    • گھریلو تنازعے پر 45 سالہ مشتاق نامی شخص نے اپنی بیوی کو گلا دبا کر قتل کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    چیئرمین سی ڈی اے کا اسلام آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

    By Khabrain Newsاکتوبر 16, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی )چیئرمین کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) سہیل اشرف نے اسلام آباد میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کادورہ کیا، جن میں نیشنل پولیس اکیڈمی کی اپ گریڈنگ، ڈپلومیٹک انکلیو کی اپ لفٹنگ ، کوہسار مارکیٹ اور جناح سپر مارکیٹ، ایف سیون مرکز کی خوبصورتی، فٹ پاتھ اور پارکنگ ایریاز کو مزید جدید اور کشادہ کر نا شامل ہیں۔ دورے کا مقصد جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار، تازہ ترین پیش رفت اور وفاقی دارالحکومت کے اہم علاقوں کی خوبصورتی، بہتری اور اپ گریڈیشن کے اقدامات کا جائزہ لینا تھا۔دورے کے دوران چیئرمین سی ڈی اے نے نیشنل پولیس اکیڈمی کی اپ گریڈیشن، ڈپلومیٹک انکلیو میں بہتری کے اقدامات، کوہسار مارکیٹ اور جناح سپر مارکیٹ، ایف سیون مرکز میں خوبصورتی اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے کاموں کا جائزہ لیا۔ انہیں جاری منصوبوں کی موجودہ صورتحال، اب تک ہونے والی پیش رفت اور بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے، عوامی مقامات کو خوبصورت بنانے اور شہریوں و دیگر افراد کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر ممبر بلڈنگ، ڈائریکٹر جنرل انفراسٹرکچر، ڈائریکٹر جنرل ورکس، ڈائریکٹر جنرل ای اینڈ ایم، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، متعلقہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز بھی چیئرمین سی ڈی اے کے ہمراہ تھے۔ متعلقہ افسران نے اپنے اپنے منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت، جاری ترقیاتی سرگرمیوں اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔*چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نے متعلقہ شعبوں کو ہدایت کی کہ باہمی رابطے اور تعاون کو مزید مثر بنایا جائے، ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز کی جائے اور تمام منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تمام ترقیاتی منصوبوں میں اعلی معیار، معیاری تعمیراتی کام اور منظور شدہ معیار اور کوالٹی کو یقینی بنایا جائے۔**وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی کی ہدایات اور چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف کی قابل اور مثر نگرانی میں سی ڈی اے اسلام آباد کے مختلف علاقوں اور تجارتی مراکز کی ترقی، خوبصورتی اور بہتری کے لیے پرعزم ہے۔ شہریوں کو ٹریفک جام اور پارکنگ کے مسائل سے ریلیف فراہم کرنے کے لیے سڑکوں کی بہتری، فٹ پاتھوں کی بحالی اور اپ گریڈیشن، پارکنگ ایریاز کی منظم ترتیب اور مارکیٹس کے مجموعی بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔**ان اقدامات کا مقصد تجارتی مراکز کو شہریوں کے لیے مزید قابلِ رسائی، منظم اور پیدل چلنے والوں کے لیے سہل بنانا ہے۔ سڑکوں کی حالت بہتر بنانے، دستیاب پارکنگ کی جگہوں کے مثر استعمال اور شہری ماحول کو بہتر بنانے کے ذریعے ٹریفک کی روانی میں بہتری لانے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ان اقدامات سے خریداروں، تاجروں اور دیگر افراد کو بہتر سہولیات فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔*اسلام آباد کے شہریوں نے مختلف مارکیٹس کی ترقی، خوبصورتی اور بہتری کے لیے سی ڈی اے کی کاوشوں کو سراہا ہے۔ سڑکوں، فٹ پاتھوں، پارکنگ کی سہولیات اور دیگر بنیادی ڈھانچے کی بہتری سے تجارتی مراکز کو صاف ستھرا، خوبصورت اور بہتر انداز میں منظم بنانے میں مدد مل رہی ہے۔ سی ڈی اے شہریوں کے مسائل کے حل اور دارالحکومت کی مارکیٹس میں آنے والے افراد کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے ان اقدامات کو جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔چیرمین سی ڈی اے کی جانب سے اہم ادارہ جاتی سہولیات کی اپ گریڈیشن، ڈپلومیٹک انکلیو کے بنیادی ڈھانچے کی بہتری اور اسلام آباد کی مجموعی خوبصورتی میں اضافے کے عزم کا بھی عکاس ہے۔ اتھارٹی اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے کہ تمام ترقیاتی منصوبوں پر مثر انداز میں عمل درآمد کیا جائے اور ان میں معیار، پائیداری اور عوامی سہولت کو ترجیح دی جائے۔*وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی کی ہدایات اور چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف کی نگرانی میں سی ڈی اے تمام جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے، اعلی معیار برقرار رکھنے اور منظور شدہ معیار و ضوابط پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ سی ڈی اے منصوبوں پر پیش رفت کی مسلسل نگرانی جاری رکھے گا اور اسلام آباد کو مزید ترقی یافتہ، خوبصورت، منظم اور شہریوں کے لیے بہتر دارالحکومت بنانے کے لیے ضروری اقدامات کرتا رہے گا۔*

    Khabrain News

      Keep Reading

      سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ ناصر مشتاق بابا گورونانک دیوجی کے 557 ویں جنم دن کے سلسلہ میں منعقدہ انتظامی اجلاس کی صدارت کررہے ہیں ‘ ڈپٹی سیکرٹری سادات شہباز خان’ ڈپٹی سیکرٹری سید فراز عباس اور دیگر افسران موجود ہیں۔

      جیلوں میں گنجائش سے 90 فیصد زیادہ قیدی 75 فیسد انصاف کے منتظر

      وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا نواحی شہر بھارہ کہو ڈرگ مافیا کے نرغے میں

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.