پشاور (این این آئی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے پشاور دیر کالونی میں سرکاری سکول تعمیر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے نجی سکول کے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے جمعہ کوجائے حادثہ کا دورہ کیا اور جاں بحق ہونے والوں بچوں کے لواحقین سے اپنی طرف سے، پارٹی قائد محمد نواز شریف اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے واقعے پر افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے جاں بحق ہونے والوں کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ انہوں نے جائے حادثہ کا جائزہ لیا، یہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے، گارڈر پر اتنی بڑی عمارت بنا دینا اور اسے نہ دیکھنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے واقعے کی انکوائری کا حکم دیدیا ہے، اس طرح کے واقعات کی روک تھام ہونی چاہیے، دیکھا جائے گا کہ اس طرح کی عمارت بنانے کی کس نے اجازت دی۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقات جلد مکمل کرکے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے اور ان کو سزا دی جائے۔ وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ گورنر خیبر پختونخوا نے جو معاوضے کا اعلان کیا ہے، اسے دوگنا کیا جائے گا۔
بریکنگ نیوز
- چیف جسٹس ہائیکورٹ کا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ گوجرانوالہ کا دورہ
- آبنائے ہرمز میں کنٹینر بردار بحری جہاز ڈوب گیا’ ٹینکر اور دیگر اشیا ء سمندر میں تیرتی نظر آئیں:عرب ٹی وی
- لاہور:ایک لڑکی سکوٹی پر بغیر ہیلمٹ کے اپنی منزل کی جانب گامزن ہے۔
- بزرگ دادا پر تشدد، پوتا ساتھی سمیت گرفتار
- گلگت بلتستان، کشمیر میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی
- گوادر فری زون میں صنعتی منصوبے معیشت کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں
- لاہور:صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین کا پاکستان چائنہ بزنس فورم کے وفد کے ہمراہ گروپ فوٹو۔
- انگلینڈ، مردوں میں خودکشی کی شرح ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی
- راولپنڈی:موٹر سائیکل اور گاڑی میں خوفناک تصادم، 2افراد جاں بحق
- لاہور:پنجاب یونیورسٹی کے زیراہتمام تین روزہ کتاب میلے کے دوسرے روز طالبات کتب خریداری کر رہی ہیں۔
- پاکستان معدنی شعبے کو ترقی دینے کے نئے مرحلے میں داخل اینسٹیٹیوت آف کاسٹک مینجمنٹ الاونٹس آف پاکستان
- پاکستان اور جرمنی کے درمیان اقتصادی تعاون سرمایہ کاری اور پارلیمانی روابط بڑھانے پر زور
- پشاور دیر کالونی سانحہ، نجی تعلیمی اداروں کی انسپکشن اور جانچ پڑتال کا حکم
- گلی قاضی عبدالباری والی میںغیر قانونی جمپ عوام کیلئیسردرد بن گئے
- حفاظتی ٹیکہ جات کے مضبوط نظام کی تشکیل انسدادِ پولیو کی کوششوں کو مزید موثر بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے:عائشہ رضا فاروق
- 26 نومبر احتجاج پر تھانہ صادق آباد مقدمہ میں نامزد علیمہ خانم کیخلاف مقدمے کا فیصلہ ایک بار پھر موخر
- اسلام آباد:چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی’ وفاقی وزرا اور پاکستان میں جرمنی کی سفیر انالیپل و دیگر جرمن یوم اتحاد کا کیک کاٹ رہے ہیں۔
- گلیانہ موڑ کے قریب مسلح ڈاکوں نے شہری سے گن پوائنٹ پر 80ہزار لوٹ لیے
- اسلام آباد کی قدیم اخبار مارکیٹ سیل، شہر بھر میں اخبارات کی ترسیل معطل
- امیر مقام کا پشاور میں نجی سکول کے جائے حادثے کا دورہ’ معاوضہ دوگنا کرنے اور سرکاری سکول تعمیر کرنیکا اعلان
